پہلے ایک کڑاہی میں 2/1کلو دودھ گرم کریں۔ پھر اس میں ایک کپ چینی شامل کریں۔ ایک پیالے میں 6عددانڈوں کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔جب دودھ اچھی طرح پکنا شروع ہوجائے تو اس میں چند قطرے ونیلا ایسنس اورپھینٹے ہوئے انڈے تھوڑی تھوڑی مقدار ڈالتے جائیں۔ دودھ جب اچھی طرح گاڑھا ہوکر کسٹرڈ کی طرح ہوجائے تو اس میں آدھا کپ بلیو بیری ڈالیں اور ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔