کلیجی کو د س منٹ کے لئے نمک لگا کر رکھ دیں۔
ہری مرچ ، لہسن ، ادرک اور زیرہ پیس کر مصالحہ تیار کر لیں۔
اب گھی گرم کر کے کلیجی تل کر نکال لیں۔
اب گھی میں پیاز کے لچھے برائون کر لیں۔
اب مصالحہ ڈال کر بھون لیں۔
مصالحہ بھون کرٹماٹر شامل کرلیں۔
اب کلیجی ڈال لیں اور بھون لیں۔
جب کلیجی بھون جائے تو توے سے اتار لیں۔
ہرا دھنیا اور ہری مرچ کاٹ کر ڈال دیں۔
مزیدار بھُنی کلیجی تیار ہے۔