Beef Pasanday Recipe in Urdu

Beef Pasanday
Recommended By Chef 00.20 To Prep
4 Servings 00.40 To Cook
Tips About Recipe 566 Views
0 Comments

بیف پسندے

اجزاء:
•بیف بونلیس_____ 700 گرام
•لال مرچ پاؤڈر_____ ڈیڑھ کھانے کے چمچ
•کالی مر چ پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•لیموں کا رس_____ 1 کھانے کا چمچ
•ہلدی_____ 1 چائے کا چمچ
•خشخاش پاؤڈر_____ 2 کھانے کے چمچ
•بھُنے ہوئے چنے پاؤڈر_____ 2 کھانے کے چمچ
•ادرک لہسن پیسٹ_____ 2 کھانے کے چمچ
•دہی_____ 1 کپ
•کھانے کا تیل_____ آدھ کپ
•پیاز_____ 2 عدد
•ثابت گرم مصالحہ_____ 2 کھانے کے چمچ
•ثابت لال مرچ_____ 4 عدد
•ادرک_____ 5 گرام
•سبز مرچ_____ 5 گرام
•سبز دھنیا_____ 5 گرام
•پودینہ_____ 5 گرام

بیف کے پسندے لے کر ہیمر سے کوٹ لیں ۔
اب ایک باؤل میں پسندے ڈال کر اس میں لال مرچ پاؤڈر ،کا لی مرچ پاؤڈر ،نمک،لیموں کا رس ،ہلدی ،خشخاش پاؤدڑ ،بھنے ہوئے چنے کا پاؤڈر ،ادرک لہسن پیسٹ اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور دو گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
اب ا یک پین میں کھانے کا تیل لیں اور ا س میں پیاز ڈال کر لائٹ براؤن کر لیں ۔
اب اس میں ثابت گرم مصالحہ ،ثابت لال مرچ اورتیار کیے ہوئے پسندے ڈال کر ہلکا سا پکالیں اور تیس سے پینتیس منٹ تک دم دیں ۔
اب اس میں ادرک اور سبز مرچ ڈال کر مزید پانچ سے سات منٹ تک بھونائی کر لیں ۔
اب اس میں سبز دھنیا اور پودینہ کی گارنش کر لیں ۔
آپکے مزیدار بیف پسندے تیار ہیں ۔

Posted By: saba, Dubai

Find out the Beef Pasanday Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Eid-ul-Adha Special. Beef Pasanday is very famous in desi people. At KFoods you can find Beef Pasanday and all the urdu recipes in a very easiest way.

Beef Pasanday

Beef Pasanday in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Eid-ul-Adha Special.

مزید عیدالاضحیٰ اسپیشل ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment