Beef Nalli Nihari Recipe in Urdu

Beef Nalli Nihari
Recommended By Chef 00.20 To Prep
8 Servings 01.00 To Cook
Tips About Recipe 375 Views
0 Comments

بیف نلی نہاری

اجزاء:
1.گائے کا گوشت_____ ڈیڑھ کلو
2.نلیاں گودے والی_____ 1 کلو
3.گھی_____ 1 کپ
4.باریک کٹی پیاز_____ 1 عدد
5.ادرک لہسن پیسٹ_____ 2 کھانے کے چمچ
6.پسی دیگی لال مرچ_____ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
7.نمک_____ 2 چائے کے چمچ
8.آٹا_____ 1 تہائی کپ
9.ہلدی_____ 1 چائے کا چمچ
10.سونف کا پاؤڈر_____ 1 کھانے کا چمچ
11.سفید زیرہ پاؤڈر_____ ڈیڑھ چائے کا چمچ
12.پسی سونٹھ _____1 چائے کا چمچ
13.بادیان کے پھول_____ 3 سے چار عدد
14.پسا گرم مصالحہ_____ ڈیڑھ چائے کا چمچ
15.ہرا دھنیا_____ 1 گٹھی
16.ہری مرچ_____ 4 سے چھ عدد
17.باریک کٹی ادرک_____ 1 بڑا ٹکڑا

پیاز کو گھی میں فرائی کریں۔
پھر اس میں گوشت شامل کر کے اچھی طرح بھون لیں۔
اب ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، مرچ، ہلدی، سونف کا پاؤڈر، پسا سفید زیرہ، پسی ہوئی سونٹھ اور بادیان کے پھول ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔
پھر اس میں اُبلی ہوئی نلیوں کی یخنی ڈال دیں اور جب دو اُبال آجائیں تو گھی نکال لیں۔
اس کے بعد آٹا گھول کر ڈال دیں اور گلنے تک پکائیں۔
آخر میں باریک کٹی ہری مرچ، پسا گرم مصالحہ اور باریک کٹی ادرک ڈال کر پندرہ منٹ تک دم پر رکھ دیں۔
پھر اُتارا ہوا گھی شامل کر لیں۔
ساتھ ہی نلی کا گودا، ہرا دھنیا، ہری مرچ اور ادرک ڈال کر گرم گرم نان کے ساتھ سرو کریں

Posted By: Hina, Mirpurkhas

Find out the Beef Nalli Nihari Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Beef Nalli Nihari is very famous in desi people. At KFoods you can find Beef Nalli Nihari and all the urdu recipes in a very easiest way.

Beef Nalli Nihari

Beef Nalli Nihari in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

مزید بیف اور مٹن ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment