ایک پین تیل گرم کرکے رائی دانہ، زیرہ اور کڑی پتہ ڈال کر ہلکا کڑکڑائیں۔ اب اس میں آلو کے کیوبز شامل کر لیں۔ ساتھ ہی ادرک لہسن کا پیسٹ کٹی لال مرچ اور ہلدی پاؤڈر ڈال کر بھونیں۔ جب آلو گل جائیں تو پوہے کو اچھی طرح دھوئیں اور نچوڑ کر مصالحےمیں شامل کرکے دم پر چھوڑ دیں۔ سرونگ ڈش میں نکالیں۔ ہری مرچ، ہرا دھنیا اور لیمو سے گارنش کرکے سرو کریں۔