کڑاہی کو ہلکی آنچ پر گرم کر کے اس میں 2/1 کلو کھویا 1 پاؤ چینی ڈال دیں اور گھوٹا لاگائیں ۔ 3-2 جوش آنے کے بعد چولہا بند کر دیں ۔ اور اس میں ایک چٹکی جائفل جاوتری الائچی پاؤڈر اور 1 چٹکی ونیلا پاؤڈر شامل کر لیں اور گھوٹے کی مدد سے خوب اچھی طرح گھوٹ لیں ۔
پھر ایک ٹرے کو گھی سے چکنا کر کے آمیزے کو پھیلالیں اور بادام پستہ سے گارنش کر کے 8-7 گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں ۔ جمنے کے بعد چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں.