Banana Shake Recipe in Urdu

Find delicious Banana Shake recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Banana Shake recipe is one of the common and most searched dishes in the Chef Recommended Recipes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Banana Shake recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Banana Shake
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

15581 Views 0 Comments

کیلے کا شیک
اجزاء:
یہ بات درست ہے کہ کیلے کو سیب اور آم جیسے پھلوں کے درجے میں شمار نہیں کیا جاتا ہے تاہم صحت بخش ہونے کے زاویے سے یہ زیادہ مقبول ہے اس لیے کہ اس میں جسم کے لیے ضروری وٹامن اور معدنیات کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔
اگرچہ غذائی ماہرین تیار جوس پینے کی ہدایت نہیں کرتے اس لیے کہ اس میں گلوکوز کی بلند شرح پائی جاتی ہے.. تاہم گھر میں تیار کیا جانے والا کیلے کا تازہ شیک 10 ایسے فوائد کا حامل ہوتا ہے کہ ان کو جاننے کے بعد آپ اسے روزانہ پینے پر مجبور ہوجائیں گے۔ صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" کے مطابق یہ دس فوائد مندرجہ ذیل ہیں :

1 – مطلوب توانائی کی فراہمی
کیا آپ نے کبھی کھلاڑیوں کو آرام کے وقفے کے دوران کیلا کھاتے ہوئے ملاحظہ کیا ؟ اس کا عمومی سبب یہ ہے کہ کیلے میں توانائی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ کیلے کا شیک پینے سے بھی آپ کے جسم کو فوری توانائی حاصل ہوتی ہے اس لیے کہ یہ گلوکوز ، فرکٹوز ، سیکروز اور مالٹوز پر مشتمل ہوتا ہے جو تمام کے تمام توانائی کے قدرتی ذرائع ہیں۔

2 – ہاضمے کے عمل میں بہتری
کیلا ریشے پر مشتمل ہوتا ہے جس سے ہاضمے کے عمل میں مدد ملتی ہے۔ باقاعدگی کے ساتھ کیلے کا شیک پینے سے آنتوں کی حرکت منظم رہتی ہے اور قبض کی شکایت سے بچاؤ حاصل ہوتا ہے۔

3– خون میں کولسٹرول کی سطح قابو میں
کیلے کے اندرقابل حل ریشہ پیکٹن پایا جاتا ہے جو خون میں کولسٹرول کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ خون میں خراب کولسٹرول کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے۔

4– فالج سے حفاظت
باقاعدگی کے ساتھ کیلا کھانے سے فالج کا شکار ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ اس لیے کہ کیلے میں پوٹاشیم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو بلند فشار خون کے علاج میں بھی مددگار ہوتا ہے.

5– معدے کے السر سے تحفظ
کیلا ان خلیوں کو سرگرم کرتا ہے جو انسانی معدے کے اطراف جھلی بناتے ہیں۔ اس طرح معدے کے تیزابوں سے حفاظت کے لیے پردہ تیار ہونے میں مدد ملتی ہے۔ اسی طرح کیلے سے ان جراثیم کے خاتمے میں مدد ملتی ہے جو معدے کے السر کا سبب بنتے ہیں۔

6 – ذہنی صلاحیتوں کی بہتری
ناشتے میں کیلے کا شیک پینے سے انسانوں بالخصوص بچوں کی یادداشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں پائی جانے والی پوٹاشیم کی بڑی مقدار ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہیں۔

7 – قوت مدافعت اور اعصابی نظام
کیلا میں وٹامنB اور C کی زیادہ تر اقسام پائی جاتی ہیں۔ لہذا کیلے کا شیک انسانی جسم کی قوت مدافعت کو بڑھانے کے علاوہ اعصابی نظام کی بہتری میں بھی مدد کرتا ہے۔

8– ہڈیوں کی مضبوطی
کیلے میں قدرتی شکر پائی جاتی ہے جس کے سبب اس کا شیک قولون (بڑی آنت) میں پائے جانے والے فائدہ مند جرثومے کی تخلیق میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ جرثومہ کیلشیئم جیسے غذائی مواد کو جسم کے اندر جذب کرنے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔

9– مزاج اور مُوڈ کی بہتری
کیلے کو Tryptophan amino acid کا اہم ذریعہ شمار کیا جاتا ہے جو انسان کی نفسیاتی حالت کا ذمے دار ہوتا ہے۔ یہ جسم کو پرسکون رکھنے کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔ اسی واسطے کیلا ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

10– گردے کی صحت برقرار
کیلے کے اندر اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جس کے سبب یہ گردے کی صحت قائم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ کیلے میں موجود پوٹاشیم گردے پر نمک کے منفی اثرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے جس کے نتیجے میں انسانی گردے اپنا کام سہولت کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔
صحت کے لیے انتہائی مفید کیلے کا شیک تیار کرنے کے لیے دو عدد کیلوں کو لے کر 120 ملی لیٹر دودھ میں ملائیں اور پھر اس مرکب میں ایک بڑا چمچہ شہد کا ملائیں۔ ذائقے کی تبدیلی کے لیے اس میں ونیلا یا دار چینی کا اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
ترکیب:
Posted By: Misbah, Lahore

Find out the Banana Shake Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chef Recommended Recipes. Banana Shake is very famous in desi people. At KFoods you can find Banana Shake and all the urdu recipes in a very easiest way.

Banana Shake

Banana Shake in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chef Recommended Recipes.

Reviews & Comments