Apple Tea Recipe in Urdu

Find delicious Apple Tea recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Apple Tea recipe is one of the common and most searched dishes in the Hot Tea And Drinks recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Apple Tea recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Apple Tea
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

12621 Views 0 Comments

سیب کی چائے
اجزاء:
ترکی کے ڈرامے اور ترکی کی سیر آج کل لوگوں میں بہت مقبول ہورہی ہے، ترکی کی ثقافت کو لوگ پسند بھی کر رہے ہیں ان کے روایتی لباس اور زیور بھی لوگوں میں پسند کیے جارہے ہیں۔ جب ترکی کا اتنا ذکر ہے تو آج ترکی کی چائے کی بھی کچھ بات ہو جائے کہ یہ کتنی فائدے مند اور کارآمد ہے، وہاں ایپل ٹی پی جاتی ہے، مہمانوں کی تواضع بھی اسی ایپل ٹی سے کی جاتی ہے یہ ان کا روایتی مشروب ہے جو کہ بہت مشہور بھی ہے، آج ہم بتائیں گے کہ اس ایپل ٹی سے کیا کیا فائدے مل سکتے ہیں۔
اس کے استعمال سے آپ کو ذہنی طور پر بھی سکون ملے گا، اعصابی سکون پہنچائے، کسی بھی قسم کا بخار ہو، نیند نہ آرہی ہو، خفقان یا دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو، شوگر پیشنٹ ہو وہ بھی اس کو لے سکتے ہیں، یادداشت خراب ہو، کھانسی ، گلا خراب میں بھی فائدہ پہنچانے والا نسخہ ہے۔ جی ہاں ہم یہاں سیب کی چائے لے کر آئے ہیں اس کے استعمال سے آپ کو یہ سب فوائد حاصل ہوں گے۔

سیب آدھا (نرم ہو)
دیسی لہسن 2 سے 3 جوے
لونگ 1 سے 2 عدد
پانی 2 کپ
لیموں آدھا
شہد ایک چمچ
ترکیب:
سیب چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اسے ایک گلاس پانی میں ڈال دیں اور چولہے پر چڑھا دیں۔ اب اس میں لہسن کے جوے کاٹ کر ڈال دیں ۔ اس کے بعد 2 لونگیں ڈال دیں۔ اور ڈھانک کر پکنے دیں۔ جب ایک کپ رہ جائے تو چولہا بند کردیں۔ کپ میں نکال کر اس میں لیموں کا رس اور شہد ڈال کر پئیں۔ یہ بے انتہا فائدہ مند ہے۔ بے شمار امراض میں فائدہ مند ہے اسے آزما کر ضرور دیکھیں۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Apple Tea Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Hot Tea And Drinks. Apple Tea is very famous in desi people. At KFoods you can find Apple Tea and all the urdu recipes in a very easiest way.

Apple Tea

Apple Tea in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Hot Tea And Drinks.

Reviews & Comments