Anda Paratha Recipe in Urdu

Find delicious Anda Paratha recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Anda Paratha recipe is one of the common and most searched dishes in the Roti, Nan & Bread recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Anda Paratha recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Anda Paratha
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1793 Views 0 Comments

انڈا پراٹھا
اجزاء:
صبح کا ناشتہ ہماری اچھی صحت کیلیئے بہت اہم ہے، اسکے علاوہ دن کی شروعات میں غذائیت سے بھرپور ناشتہ پورا دن آپ کو فٹ رکھتا ہے۔ پر اکثر خواتین کو صبح اٹھ کے پراٹھے بنانے میں سستی آتی ہے اور بعض اوقات تو اتنا وقت بھی نہیں ہوتا کہ آٹا گوندھ کر پراٹھا بنایا جائے۔

آج ہم آپ کے لیئے لائے ہیں بنا آٹا گوندھے انڈا پراٹھا بنانے کی ایسی مزیدار ریسیپی جو کہ نہایت آسان ہے۔

درکار اجزاء:
۔ انڈے 2 عدد
۔ دودھ 1 کپ
۔ میدہ / آٹا 1 کپ
۔ چھوٹی ہری اور لال مرچ باریک کٹی ہوئی
۔ ہرا دھنیا
۔ نمک اور کٹی لال مرچ
ترکیب:
۔ سب سے پہلے پیالے میں ایک انڈا توڑ کر ڈالیں پھر اس میں دودھ، باریک کَٹی مرچیں، ہرا دھنیا، 1 چمچ گھی یا مکھن، کُٹی لال مرچ اور نمک حسبِ ذائقہ ڈال کر پھینٹ لیں۔ پھر اس میں میدہ یا آٹا شامل کرکے اچھے سے مکس کر کے بیٹر تیار کرلیں۔

۔ اگر آپ کے پاس نان اِسٹک کا توّا ہے تو بنا تیل ڈالے اور اگر نہیں ہے تو ہلکا سا تیل لگا کے گرم توّے پر مکسچر کو ڈال کر گولائی میں پھیلا دیں، جب تک ایک طرف سے پک نہ جائے تب تک پلٹنا نہیں ہے۔

۔ جب تھوڑی سخت ہوجائے تو اس پر ہلکا سا تیل لگا کر روٹی کو پلٹ دیں، پلٹنے کے بعد ایک انڈا توڑ کر اس کے اوپر ڈالیں اور ہلکا سا نمک چھڑک کر اسے چمچ سے روٹی کے اوپر پھیلا دیں اور منٹ تک ایسے ہی رہنے دیں۔

۔ اب اوپر سے تیل یا گھی ڈال کے انڈے والی سائیڈ کو پلٹ دیں، یاد رکھیں تیز آنچ پہ نہیں بنانا ہے۔ دونوں طرف سے پراٹھے کو اچھے سے پکائیں اور پلیٹ میں نکال کر سَرو کریں، مزیدار انڈا پراٹھا کھانے کیلیئے تیار ہے۔
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Anda Paratha Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Roti, Nan & Bread. Anda Paratha is very famous in desi people. At KFoods you can find Anda Paratha and all the urdu recipes in a very easiest way.

Anda Paratha

Anda Paratha in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Roti, Nan & Bread.

مزید نان اور چپاتی ریسیپیز
Reviews & Comments