Amritsari Kulcha Recipe in Urdu

Find delicious Amritsari Kulcha recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Amritsari Kulcha recipe is one of the common and most searched dishes in the Roti, Nan & Bread recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Amritsari Kulcha recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1489 Views 0 Comments

امرتسری کلچہ
اجزاء:
شادی بیاہ ہو یا پھر عام دن ایشیاء کے لوگ ہمیشہ سے ہی لذیز کھانوں کے شوقین رہے ہیں۔ انہی لذیز کھانوں میں سے ایک امرتسری کلچے بھی ہیں۔
خوبصورت اور لذیز کلچے بنانے کیلئے ضروری ہے کہ آپ اسے تندور میں بنائیں، اسے چٹنی، اچار اور چنوں کے ساتھ کھائیں، تب ہی اس کا لطف آئے گا۔ مگر آئیے دیکھتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت میں مشہور یہ ڈش گھر میں بنتی کیسے ہے؟
ترکیب:
امرتسری کلچہ بنانے کیلئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے آپ اس کا آٹا گوند لیں اور اس کام کیلئے ہلکا گرم ڈیڑھ گلاس پانی، دودھ، دہی اور 2 کھانے کے چمچ گھی ایک برتن میں ڈال کر اچھے سے اسے مکس کر لیں اس کے بعد میدہ 3 کپ، بیکنگ سوڈا ڈیڑھ کھانے کا چمچ، بیکنگ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ،نمک 1 کھانے کا چمچ۔

اب ان تمام اجزاء کو اچھے سے ملا کر پہلے سے مکس کیے ہوئے پانی میں گوند لیں ارو گوندھنے کے بعد اس آٹے پر تھوڑا سا گھی لگا کر اسے کم از کم ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔

اور پھر جب اس کے پیرے بنانے لگیں تو پھر سے تھوڑا سا گہی ان پیڑوں پر لگا لیں اس سے یہ ہو گا کہ یہ نرم ہی رہیں گے مگر ابھی روکیے ان کلچوں کے اندر ڈالنے کیلئے آلو تو تیار کرنا ابھی باقی ہے۔

اس چٹخارے دار آلو کو تیار کرنے کیلئے 4 سے 5 ابلے ہوئے آلو ؤ ں کو گرینڈ کر لیں، ایک چھوٹا سا ادرک کاٹ کر ڈالیں، ہری مرچ، دھنیا، پودینا حسب ضرورت کاٹ کر ڈالیں، کالا نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ،اجوائن 1 ایک کھانے کا چمچ،لال مرچ 2 کھانے کے چمچ ، انار دانا کے 2 کھانے کے چمچ ، زیرہ کے بیچ ایک کھانے کا چمچ اور سوکھا دھنا ڈیڑھ کھانے کا چمچ لیکر اسے چولہے پر کچھ دیر کیلئے پکائیں اور پھر کوٹ کر اپنے آلو کے سامان پر ڈال دیں۔

یہاں بس آخر میں 3 سے 4 چائے کے کپ کٹا ہو ا پیاز ڈال کر اچھے سے مکس کر لیں ۔ ا مزید یہ کہ اب آپ اسے پیڑوں میں ڈال دیں اور پیڑہ بیلتے وقت اس پر لال مرچ اپنے ہاتھوں سے لگا لیں، اس کے بعد نارمل روٹی کی طرح اسے توے پر پکائیں، یوں ان اجزاء کے ساتھ ایک بہترین ارو انتہائی لذیز کلچہ تیار ہوتا ہے۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Amritsari Kulcha Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Roti, Nan & Bread. Amritsari Kulcha is very famous in desi people. At KFoods you can find Amritsari Kulcha and all the urdu recipes in a very easiest way.

Amritsari Kulcha

Amritsari Kulcha in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Roti, Nan & Bread.

مزید نان اور چپاتی ریسیپیز
Reviews & Comments