Achari Arvi Recipe in Urdu

Find delicious Achari Arvi recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Achari Arvi recipe is one of the common and most searched dishes in the Vegetables & Pulses recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Achari Arvi recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Achari Arvi
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2301 Views 0 Comments

اچاری اروی
اجزاء:
اروی دیکھنے میں آلو جیسی لگتی ہے اس کے باوجود اکثر بچے اروی کھانے سے چڑ جاتے ہیں اور خاتون خانہ پریشان ہوتی ہیں کہ آخر روز ایک جیسی سبزی بچوں کو کیسے کھلائیں۔ آج ہم آپ کو اروی کی ایسی ریسیپی بتائیں گے کہ بچے آلو تو کیا بلکہ شوہر حضرات اچار گوشت کا ذائقہ بھی بھول جائیں گے۔

اجزاء

کوکنگ آئل= ایک کپ
اروی (چھلی اور کٹی ہوئی) = ایک کلو
پیاز (کٹی ہوئی) = عدد
ہری مرچیں (کٹی ہوئی) = 3 عدد
آمچور پاؤڈر = 2 چائے کے چمچ
کڑی پتہ = 4 عدد
نمک = حسب ذائقہ
رائی= ایک چائے کا چمچ
زیرہ= ایک چائے کا چمچ
پسی سرخ مرچ = ایک چائے کا چمچ
سرسوں یا ناریل کا تیل = ایک بڑا چمچ
ترکیب:
سب سے پہلے اروی کا لیس نکالنے کے لئے اس کو چھیل کر اچھی طرح آٹا لگا کر رکھ دیں اور پھر پانی سے اچھی طرح مل کر دھوئیں۔ اس طرح اروی پکتے ہوئے لیس نہیں چھوڑے گی۔ تیل کو کڑاہی میں ڈال کر گرم ریں اور پیاز سنہری ہونے تک تلیں۔ اس کے بعد کڑی پتے ڈال کر بھونیں اور ہری مرچیں، زیرہ، رائی اور سرخ مرچ ڈال کر بھونیں۔ اب مصالحہ تیار ہوچکا ہے اس میں کٹی ہوئی اروی ڈال دیں اور پانی کے چھینٹے مار کر اروی بھونیں۔ 10 منٹ بعد آمچور پاؤڈر بھی ڈال دیں۔ اب سرسوں یا ناریل کا تیل اوپر سے ڈال کر دم دے دیں۔

گارنشنگ

مزیدار اچاری اروی میں کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈال کر نان کے ساتھ پیش کریں۔
Posted By: Khush Bakht, Karachi

Find out the Achari Arvi Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Vegetables & Pulses. Achari Arvi is very famous in desi people. At KFoods you can find Achari Arvi and all the urdu recipes in a very easiest way.

Achari Arvi

Achari Arvi in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Vegetables & Pulses.

مزید سبزیاں اور دالیں ریسیپیز
Reviews & Comments