ایک پین میں تیل گرم کریں اور زیرہ سرخ کر کے لہسن ادرک پیسٹ کے ساتھ بھون لیں۔ ٹماٹر پیورے اور لال مرچ شامل کر کے چند منٹ پکائیں۔ پانی خشک ہوجانے پر باریک کٹے آلو شامل کردیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ جب آلو نرم ہوجائیں تو نمک مکس کریں اور ہرا دھنیا ہری مرچ چھڑک کر چولہے سے اتارلیں۔ ڈش میں نکلا کر نان یا پراٹھے کے ساتھ پیش کریں۔