Shab Daig Recipe in Urdu

 Shab Daig
Recommended By Chef 00.15 To Prep
As Desired Servings 00.30 To Cook
Tips About Recipe 1375 Views
0 Comments

شب دیگ

اجزاء:
• مٹن نلی والا_____ ۵۰۰ گرام
• اُبلے ہوئے شلجم_____ ۲۵۰ گرام
• نمک_____ حسبِ ذائقہ
• لال مرچ پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
• کالی مرچ پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
• دھنیا پاؤڈر _____ 1 کھانے کا چمچ
• ہلدی_____ 1 چائے کا چمچ
• دہی_____ 3 کھانے کے چمچ
• گھی_____ آدھ کپ
• پیاز_____ آدھ
• دار چینی، بڑی ایلایچی، چھوٹی ایلایچی_____ ۲،۲ عدد
• ثابت زیرہ_____ 1 چائے کا چمچ
• ہری مرچ_____ 2 عدد
• ادرک لہسن کا پیسٹ_____ 1 کھانے کاچمچ
• ٹماٹر_____ 3 عدد
• گرم پانی_____ ڈھائی کپ

1. ایک برتن میں مٹن ،نمک، لال مرچ پیسی ہوئی،کالی مرچ پیسی ہوئی،دھنیا پاؤڈر،ہلدی اور دہی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور تیس منٹ کے لیے فریج میں رکھیں۔
2. اب پکانے والے برتن میں گھی ،پیاز ڈال کر لائٹ براؤن کر لیں اب دار چینی، بڑی ایلایچی، چھوٹی ایلایچی، ثابت زیرہ اور ہری مرچ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور تیار کیا ہوا مٹن ، ٹماٹر ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لیے بھونائی کر لیں۔
3. بھونائی کے بعد گرم پانی ڈال کر تیس سے پینتیس منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر دم دیں۔
4. دم دینے کے بعد پانچ سے سات منٹ کے لیے بھونائی کر لیں اور اُبلے ہوئے شلجم ڈال کر ملا لیں۔ آپکا مزے دار مٹن شب دیگ تیار ہے۔

Posted By: Faria, sialkot

Find out the Shab Daig Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Shab Daig is very famous in desi people. At KFoods you can find Shab Daig and all the urdu recipes in a very easiest way.

Shab Daig

Shab Daig in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

مزید بیف اور مٹن ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment