تخم ملنگا کے استعمال کا ایسا طریقہ جس سے صرف چند دن میں تیزی سے وزن کم ہونا شروع ہوجائے گا اور کردے گا سب کو حیران
تخم ملنگا مشروبات میں تو آپ نے بھی ڈال کر استعمال کیا ہوگا لیکن کیا آپ جانتی ہیں کہ اس میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ یہ وزن بھی تیزی سے کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
چلیں آج آپ کو ایسا طریقہ بتاتے ہیں جو شاید آپ نے پہلی کبھی وزن کم کرنے کے لیئے نہ سنا ہوگا۔۔۔۔
لیکن تخم ملنگا میں آخر ایسی کیا خاصیت ہے؟
تخم ملنگا کولیسٹرول کو بڑھنے نہیں دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔۔۔
اب جانیں وزن کم کرنے کا شاندار اور آسان ترین طریقہ جس سے بغیر کسی خاص ورزش کے آپ کا وزن کنٹرول ہوتا نظر آئے گا۔
ٹپ:
* ایک گلاس گرم پانی لیں اور اس میں دو چمچ تخم ملنگا بھگو دیں۔
* اچھی طرح بھیگنے پر اس میں آدھا گلاس سادہ پانی ڈالیں اور ایک چمچ سپغول ڈال کر مکس کرلیں۔
* پھر اس میں آدھی چمچہ شہد کو مکس کریں۔
* دو چمچ سیب کا سرکہ اور ایک چمچ لیموں کا تازہ رس ڈال کر مکس کرلیں۔
* اور اس مشروب کو روزانہ نہار منہ استعمال کریں۔
*اس کے استعمال سے آپ کو جلد ہی فرق نظر آجائے گا۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Wazan Me Kami Lanay Ka Nuskha in most easiest way. Find Wazan Me Kami Lanay Ka Nuskha in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Wazan Me Kami Lanay Ka Nuskha totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Wazan Me Kami Lanay Ka Nuskha.