Tawa Saaf Karne Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Tawa Saaf Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Tawa Saaf Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Tawa Saaf Karne Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Tawa Saaf Karne Ka Tarika
Posted By: Marwa 6099 Views 0 Comments May 07, 2022


توا بالکل نیا بن جائے گا۔۔۔ باورچی خانے کی 5 مشکل چیزیں صاف کرنے کے آزمودہ ٹوٹکے جو ہر خاتون کو لازمی پتا ہونے چاہئیں

کچن میں چند چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کا استعمال تو بہت ہوتا ہے لیکن ان کو صاف کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے کھانا ان پر جم جم کر گندگی کی صورت اختیار کرلیتا ہے۔ آج “ہماری ویب“ کے پڑھنے والوں کو کچن کی عام استعمال کی ان چیزوں کو صاف کرنے کے طریقے بتائے جائیں گے جن کو صاف کرنا کافی مشکل ہے۔

کٹنگ بورڈ کے داغ دور کریں

کٹنگ بورڈ کو کتنا بھی صاف کرلو لیکن کچھ داغ اس پر جم کر رہ جاتے ہیں تو بدنما محسوس ہوتے ہیں، کٹنگ بورڈ کو بے داغ بنانے کے لئے ایک لیموں کا رس یا لیموں کے تیل کے دس قطرے آدھے کپ پانی میں ملا لیں اور برتن دھونے والا اسفنج اس مکسچر میں ڈبو کر جانھویں والے سائیڈ سے بورڈ کو صاف کریں اور دھو لیں۔ یہ کام دن میں کریں تاکہ بورڈ کو تیز دھوپ میں خشک کیا جاسکے۔ سارا دن دھوپ میں رکھا رہنے کے بعد رات میں آپ نئے جیسا صاف ستھرا کٹنگ بورڈ دیکھ کر حیران رہ جائیں گی۔

سل بٹہ

سل بٹہ استعمال کے فوراً بعد گرم پانی یا صرف پانی میں بھگو دیں تاکہ جو چیزیں جم گئی ہیں وہ نم ہو کر صاف ہوجائیں۔ اگر کسی گہری رنگ والی چیز کو پیسا گیا ہے تو سل بٹے پر نشان رہ جاتا ہے اس کو دور کرنے کے لئے لیموں اور سرکے کو مکس کریں اور ٹوٹھ برش کی مدد سے صاف کریں۔ سل بٹے کو کسی خوشنو دار یا زیادہ تیزابیت والے لیکوئیڈ میں نہ بھگوئیں۔

چکلا بیلن

آج کل ماربل یا پھر لکڑی کا چکلا بیلن استعمال ہوتا ہے۔ اگر آپ کے پاس لکڑی کا چکلہ بیلن ہے تو اسے کبھی پانی میں نہ بھگوئیں کیونکہ پھر اس میں کریک پڑ جائے گا یا لکڑی پھول جائے گی اس کے بجائے چکلے کو کھڑا کرکے کسی اسکریپر سے کھرچ کر سارا خشک آٹا نکالیں اور موٹے کپڑے سے صاف کرلیں۔ ماربل کے چکلا بیلن کو البتہ دھویا جاسکتا یے لیکن اسے بھی فوراً سکھا لیں۔
گرائینڈر کا جگ کچھ خواتین کو گرائینڈر کا جگ دھونا کافی مشکل کام محسوس ہوتا ہے۔ اس کو دھونے اور اچھی طرح صاف کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ چند قطرے ڈش واش کے ڈالیں اور پانی ڈال کر گرائینڈر مشین چلا دیں اور پھر سادے پانی سے کھنگال کر خشک کرلیں۔

توا

توا اگر چکنائی زدہ ہو تو اس پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر اسفنج سے صاف کریں اور پانی سے کھنگالتے ہوئے بھی اسفنج سے رگڑ لیں۔ اگر توا سادی روٹی پک پک کر بہت خراب ہوچکا ہے تو پہلے چولہا جلا لیں اور توے کو درمیانی آنچ پر پانچ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ گرم توے کو احتیاط سے کسی اسکریپر سے ہر طرف کھرچیں۔ گرم ہونے کی وجہ سے تمام جما ہوا آٹا اور تیل آرام سے نکل آئے گا پھر تھوڑا سفید سرکہ لے کر توے پر پھیلا لیں اور جونے پر برتن دھونے والا صابن لگا کر توے کو رگر کر صاف کریں اور سادے پانی سے دھو لیں۔ توا ایسا صاف ہوجائے گا جیسے بالکل نیا۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Tawa Saaf Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Tawa Saaf Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Tawa Saaf Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Tawa Saaf Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg