Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Sofa Saaf Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Sofa Saaf Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Sofa Saaf Karne Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
صوفے ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں اور کم ہی گھر ایسے ہوتے ہیں جہاں صاف ستھرے صوفے پائے جاتے ہیں۔ کچھ گھروں میں تو ایسے صوفے ہوتے ہیں جن پر بیٹھنے کا بھی دل نہیں کرتا اور اگر کوئی آپ کو بھی یہ بول دے کہ او ہو، یہ آپ کے صوفے کچھ خراب نہیں ہو رہے تو بہت ندامت ہوتی ہے سن کر بھی برا لگتا ہے اور شرمندگی بھی ہونے لگتی ہے۔ہماری ویب میں ہمیشہ سے ہی آپ لوگوں کے لئے بہت کارآمد ٹپس بتائی جاتی ہیں، آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں صوفوں کی صفائی کا خاص آسان طریقہ اور ان کو پالش کرنے کا گھریلو طریقہ جس سے آپ بھی آسانی سے صوفوں کی صفائی کرسکتے ہیں۔صوفوں کی صفائی کا طریقہ:* اسپرے بوتل میں ایک گلاس نیم گرم پانی، ایک چمچ بیکنگ سوڈا اور پانچ چمچ سرکہ لیں۔* اس مکسچر کو اچھی طرح مکس کرلیں اور صوفے میں جہاں جہاں داغ ہیں وہاں اسپرے کریں اور اسفنج کی مدد سے اسے ہلکے ہاتھوں سے رگڑیں تاکہ آپ کا نرم و ملائم صوفہ خراب نہ ہو۔* پھر ایک بار اس کو گیلے کپڑے کی مدد سے بھی صاف کریں۔ یہ صوفے صاف کرنے کا نہایت ہی آسان طریقہ ہے جو کم وقت میں آپ کے گندے صوفوں کو دوبارہ چمکا دے گا۔صوفے پالش کرنے کا طریقہ:* سرسوں کا تیل، سرکہ اور تارپین کا تیل جو کسی بھی پینٹ کی دکان سے باآسانی مل جائے گا۔* سب سے پہلے نیم گرم پانی لیں اور اس میں حسب ضرورت سرف شامل کردیں۔* اب اس کو کسی نرم اسفنج کی مدد سے اپنے فرنیچر کو صاف کریں تاکہ اس سے دھول مٹی اور چکنائی وغیرہ صاف ہوجائے۔* اب اس کو کسی کاٹن کے کپڑے سے خشک کرلیں۔* پھر ایک اسپرے بوتل میں سرسوں کا تیل، سرکہ اور تارپین کا تیل لیں اور مکس کرلیں۔* اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ ان تینوں چیزوں کی مقدار برابر لینی ہیں۔* پھر اس مکسچر کو فرنیچر پر اسپرے کریں اور کاٹن کے کپڑے سے صاف کرلیں۔* ۔گھر میں بنائے گئے اس پالش سے آپ کا فرنیچر بالکل نئے جیسا ہوجائے گا۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Sofa Saaf Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Sofa Saaf Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Sofa Saaf Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Sofa Saaf Karne Ka Tarika.