Sleeping Mask Ke Fayde

Sleeping Mask Ke Fayde
Posted By:Afshan 893 Views
0 Comments Feb 11, 2022


سلیپنگ ماسک کیا ہے؟اس کو لگا کر آپ کون سے فائدے حاصل کر سکتی ہیں؟داکٹر ام راحیل نے بتادیا ایک اہم نسخہ

سلیپنگ ماسک کیا ہے؟ اس کولگا کر ہمیں کیا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے ؟ ڈاکٹرام راحیل نے بتایا ایک اہم نسخہ جس کو لگا کر آپ کے سیاہ حلقے،جلد کی بے رونقی اور داغ دھبے ختم ہو جائیں گے اور آپ کی جلد شاداب اور تروتازہ ہوجائے گی۔اس کے لئے آپ کو کیا کیا اجزاء چاہئے ہوں گے۔
کھیرے کا پیسٹ(چھلکے سمیت) 2 ٹیبل اسپون
ایلوویرا جیل(تازہ یا بازارکا) 2 ٹیبل اسپون
وٹامن سی(لیکویڈ یا پاؤڈر) آدھا ٹی اسپون
وٹامن ای کیپسول 2 عدد
ان سب چیزوں کو ملا کر پیسٹ بنا لیں اور رات میں سونے سے پہلے چہرے پر لگا کر سو جائیں،اس سے آپ کی جلد ہائیڈریٹ ہو گی،شگفتگی آئے گی،آنکھوں کے گرد حلقے دور ہوں گے ۔ اس ماسک کو روزانہ لگایا جا سکتا ہے خاص کر وہ لڑکیاں جن کی شادی ہونے والی ہے وہ اپنے چہرے کی تازگی کے لئے ضرور استعمال کریں۔
ٹپ: اچھی اور پرسکون نیند کے لئے ایپل جوس میں ذرا سی مصری ڈال کر ایک ابال دیں اور ٹھنڈا ہونے پر پی لیں بالکل پرسکون نیند آئے گی۔

In Dr Umme Raheel Tips section you can check Sleeping Mask Ke Fayde in most easiest way. Find Sleeping Mask Ke Fayde in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Sleeping Mask Ke Fayde totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Sleeping Mask Ke Fayde.

Relevant Totkay

Reviews

Comments