Rookhay Aur Be Jan Balon Ka Ilaj

Find effective Gharelo Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Rookhay Aur Be Jan Balon Ka Ilaj. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Rookhay Aur Be Jan Balon Ka Ilaj. Dive into a rich repository of Gharelo Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Gharelo Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Rookhay Aur Be Jan Balon Ka Ilaj. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Rookhay Aur Be Jan Balon Ka Ilaj
Posted By: Laraib 2696 Views 0 Comments Jun 04, 2023


بے جان اور روکھے بالوں کے لئے پارلر جیسا ٹریٹمنٹ اب گھر میں،یہ 3 گھریلو اجزاء کا ہیئر ماسک جو بنائے بالوں کو نرم و ملائم اور چمکدار

گرمیوں کے موسم میں سر کی جلد میں بھی بے حد پسینہ آتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو کئی قسم کی اسکن الرجی اور بالوں کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے اس کے علاوہ ماحولیاتی آلوگی دھوپ، دھول مٹی، اور زیادہ کیمیکل والے پراڈکٹس استعمال کرنے کی وجہ سے بھی بال روکھے سوکھے، بے جان اور بے رونق ہو جاتے ہیں۔
اس لئے گرمیوں کے موسم میں آپ کو اپنے بالوں کا اور بھی زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ اپنے بال جھڑنے، ان میں خشکی اور اسکن کے مسائل ہونے سے محفوظ رکھ سکیں لیکن اس کے لئے اب پریشان ہونے اور ہزاروں روپے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں۔
جی ہاں! کیونکہ آپ کے باورچی خانے میں ہی آپ کے اس مسئلے کا حل موجود ہے، آج ہم آپ کو ایک ایسا ہئیر ماسک بنانے اور اسے استعمال کرنے کا طریقہ بتانے والے ہیں جس کے استعمال سے آپ کر سکیں گے اپنے بالوں کو سیدھام نرم و ملائم اور مضبوظ آسانی سے۔

بالوں کو سیدھا اور نرم و ملائم بنانے والا ماسک

اجزاء

ایک عدد کیلا
2 کھانے کے چمچ شہد
3 چمچ دہی یا پھر اپنے بالوں کی لمبائی کے مطابق

ترکیب

ایک پیالی لیں اس میں کیلا چھیل کر ڈالیں اب اس میں شہد اور دہی بھی شامل کریں اور کانٹے کی مدد سے اسے اچھی طرح پھینٹ کر اسموتھ کریم ماسک جیسا بنا لیں، اب بالوں کی جڑوں سے لے کر سِروں تک اچھی طرح یہ ماسک لگا کر ہیئر کیپ پہن لیں، اس ماسک کو کم سے کم 20 سے 30 منٹ تک بالوں میں لگا رہنے دیں اور پھر کسی اچھے شیمپو سے سر دھو لیں۔
اس ماسک میں استعمال ہونے والے تمام اجزاء آپ کو با آسانی باورچی خانے سے میسر ہو سکتے ہیں بس ان چیزوں کو استعمال کر کے ہر ہفتے میں ایک مرتبہ ماسک بنا کر لگائیں اور پائیں گھر میں ہی پارلر جیسا ہیئر ٹریٹمنٹ۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Rookhay Aur Be Jan Balon Ka Ilaj in most easiest way. Find Rookhay Aur Be Jan Balon Ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Rookhay Aur Be Jan Balon Ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Rookhay Aur Be Jan Balon Ka Ilaj.

Reviews & Comments
jpg