Pait Ka Dard Kam Karne Ka Tarika

Find effective Gharelo Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Pait Ka Dard Kam Karne Ka Tarika. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Pait Ka Dard Kam Karne Ka Tarika. Dive into a rich repository of Gharelo Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Gharelo Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Pait Ka Dard Kam Karne Ka Tarika. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Pait Ka Dard Kam Karne Ka Tarika
Posted By: Sehrish 1436 Views 0 Comments Oct 12, 2020


اگر آپ کو پیٹ کے درد کی شکایت رہتی ہے تو چار نسخے ایسے ہیں جو آپ کو پیٹ درد سے فوری نجات دلا سکتے ہیں۔

پیٹ درد کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں گیس، معدے کی سوجن، مرچوں والی خوراک شامل ہے اور اس درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے لوگ ادویات کا استعمال کرتے ہیں لیکن ان 5 گھریلو نسخوں سے بھی پیٹ درد کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ اکثر و بیشتر ہچکیوں اور گلے کے درد کے لئے بھی گھروں میں بطور نسخہ استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود پوٹاشیئم اور وٹامن ڈی اور سی موجود ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں یہ سرکہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی مالا مال ہوتا ہے اگر ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ سیب کا سرکہ اور ایک چمچ شہد شامل کر کے پیا جائے تو فوری پیٹ درد سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

دہی

پیٹ درد کی ایک وجہ ہاضمے کا صحیح طریقے سے کام نہ کرنا بھی ہوتا ہے۔ خصوصاً ڈیری مصنوعات کھانے سے پیٹ درد کی شکایات ہوتی ہیں تاہم اگر پیٹ درد میں ایک کپ دہی کا استعمال کیا جائے جو صحت کے لئے فائدے مند بھی ہے کیوںکہ دہی میں موجود بیکٹیریا جسم میں جراثیم سے لڑنے کی توانائی کو بڑھاتا ہے اور ہاضمے کو بہتر کرتا ہے۔

پودینے کی چائے یا پتے

تمام سبزیاں قدرتی خصوصیات سے مالا مال ہوتی ہیں تاہم پودینے سے بنی چائے میں بھی وہ قدرتی اجزا ہیں جس کو لوگ معدے میں تکلیف، سردرد، اعصابی تناؤ، ذہنی سکون، متلی یا کسی بھی قسم کے دوسرے جسمانی درد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم پیٹ درد میں ایک گلاس پودینے کی چائے یا اُس کے پتے کھالیے جائیں تو پیٹ درد سے آرام کے ساتھ جسمانی سکون بھی ملتا ہے۔

اجوائن

اجوائن کا استعمال کھانوں میں کیا جاتا ہے کیونکہ اجوائن اینٹی بیکٹیریل ہونے کی وجہ سے انسان کو جلد کے انفیکشن سے محفوط رکھتا ہے اور اس کے استعمال سے جسم کو وٹامن ‘ کے’ حاصل ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں کی نشونما اور خون کو جمنے سے روکتا ہے۔ ایک چمچ اجوائن کو نمک یا پینے کے ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ کھایا جائے تویہ کچھ دیر میں ہی معدے کو
سکون اور پیٹ درد کی بیماری سے نجات دلا سکتا ہے۔ بشکریہ: ڈیلی پاکستان

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Pait Ka Dard Kam Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Pait Ka Dard Kam Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Pait Ka Dard Kam Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Pait Ka Dard Kam Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg