Oven ki Safai ka Asan Hal

Oven ki Safai ka Asan Hal
Posted By:Kfoods 29352 Views
1 Comments Nov 21, 2017


اوون صاف کرنے کا نہایت آسان طریقہ

آج کل کی مصروف زندگی میں اوون ہر گھر کی ضرورت بنتی جار ہی ہے لیکن اوون کے روزمرہ کے استعمال کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ ہم اسے صاف ستھرا رکھیں تاکہ ہم اوون میں جو بھی بنائیں اس کی خوشبواور ذائقہ برقرار رہے ۔ اوون کی صفائی کے لئے ہم اکثر مارکیٹ سے مختلف اقسام کے کیمیکلز اور کلینرز لے کر آتے ہیں جو نہ تو بہتر طریقے سے اوون کی صفائی کرتے ہیں بلکہ ہمارے ہاتھوں کی جلد کے لئے بھی نقصان دہوتا ہے ۔

میں آج آپ کو بتاتی ہوں کہ آپ کس طرح اپنے اوون کو گھر میں بنائے گئے کلینرز سے صاف کرسکتے ہیں ۔

۱۔ سب سے پہلے اوون میں میں جمی ہوئی چکنائی وغیرہ کی تہہ کو باہر نکال لیں جتنی زیادہ نکال سکتے ہیں ۔

۲۔ اس کے بعد ایک اسپرے بوتل میں پانی لیں اور اس میں دو کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا ڈالیں اور اچھی طرح اندر اندر اسپرے کرلیں اور اس کے بعد کوئی کوکیز بھی بیک کرلیں تاکہ اوون اندر سے خشک ہوجائے ۔

۳۔ پھر جب کوکیز بیک ہوجائے اور اوون تھوڑا گرم ہوتو سب سے پہلے سوئچ آف کریں اور ایک رومال یا کوئی کپڑے کا ٹکڑا لیں اور اس کو اچھی طرح سے اندر سے صاف کرلیں اور اگر چکنائی زیادہ ہے تو دوبارہ سے اسپرے کرکے آپ کپڑے کی مدد سے صاف کریں جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے ۔

۴۔ آخر میں آپ اوون آن کریں اور ہلکے ٹمپریچر میں جو 170ڈگری تک ہو بیس منٹ کے لئے چھوڑدیں تاکہ وہ اندر سے مکمل طور پر خشک ہوجائے ۔ اس طرح آپ اپنے اوون کو بغیر پیسے خرچ کئے آسانی سے صاف کرسکتے ہیں ۔

Finding a simple way to clean your oven can be tricky! Today we share some of the best ways to clean your oven without having to use many force or chemicals. Yes it’s possible to clean oven without using harsh chemical, let’s try this simple and easy homemade oven cleaning tips and don’t forget to share it with your friends.

How to Clean Oven | Homemade Oven Cleaning Tips

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Oven ki Safai ka Asan Hal in most easiest way. Find Oven ki Safai ka Asan Hal in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Oven ki Safai ka Asan Hal totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Oven ki Safai ka Asan Hal.

Relevant Totkay

Reviews

bhat achchee or aaasaan tip hay.thanks to K Food

Dec 06, 2014 seemaaleem

Comments