Nail Infection Ka Asan Gharelu Ilaj

Find effective Gharelo Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Nail Infection Ka Asan Gharelu Ilaj. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Nail Infection Ka Asan Gharelu Ilaj. Dive into a rich repository of Gharelo Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Gharelo Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Nail Infection Ka Asan Gharelu Ilaj. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Nail Infection Ka Asan Gharelu Ilaj
Posted By: Sadia 1114 Views 0 Comments May 20, 2022


اگر آپ کے پیر کے ناخن بھی گوشت میں دھنس کر انفیکشن کا باعث بنتے ہیں تو ان گھریلو نسخوں کے استعمال سے خود کو تکلیف سے بچائیں

عام طور پر ہر ہفتے ہاتھوں پیروں کے ناخن باقاعدگی سے تراشنا انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے مگر بعض افراد کے پیروں کے ناخنوں کی بناوٹ کچھ اس طرح ہوتی ہے کہ وہ اوپر کی جانب بڑھنے کے بجائے گوشت کے اندر دھنستے جاتے ہیں- یا پھر تنگ جوتوں کے استعمال کے سبب بھی ناخنوں کو اوپر کی جانب بڑھنے کا موقع نہیں مل سکتا ہے اور وہ گوشت کے اندر دھنس کر انفیکشن کا باعث بنتے ہیں اور نتیجے کے طور پر آپریشن کے ذریعے ناخن کو نکلوانے کے تکلیف دہ مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے- ان حالات میں ان گھریلو ٹوٹکوں کے استعمال سے نہ صرف اس انفیکشن کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے بلکہ آئندہ بھی اس سے بچا جا سکتا ہے-

1: پاؤں کو نیم گرم صابن والے پانی میں بھگونا

اگر ناخن گوشت میں دھنس جائے تو اس صورت میں دن میں تین بار پاؤں کو نیم گرم صابن والے پانی میں بیس منٹ تک بھگو کر رکھیں- زیادہ بہتر نتائج کے لیے پانی میں تھوڑا نمک بھی شامل کیا جا سکتا ہے اس سے نہ صرف درد میں افاقہ ہو گا بلکہ جلد کی نرمی سے ناخن کو گوشت سے نکالنے میں بھی مدد ملے گی -

2: سیب کے سرکے میں پاؤں کو بھگونا

سیب کا سرکہ اپنی افادیت کے لحاظ سے بہت اچھی چیز ہے یہ ایک جانب تو جراثیم کش ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ سوزش کا بھی خاتمہ کرتا ہے اور درد سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے- اس کے لیے ایک ٹب نیم گرم پانی میں ایک چوتھائی کپ سیب کے سرکے کو شامل کریں اور بیس منٹ تک اس میں پیر کو بھگوئيں اس کے بعد پیر کو خشک کر لیں-

3: ناخن پر اینٹی بائوٹک مرہم لگائيں

انفیکشن کے خاتمے اور جراثیموں کو بڑھنے سے روکنے کے لیے اینٹی بائوٹک مرہم بہت ضروری ہے اس لیے ناخن اور اس کے اردگرد کی جلد پر اینٹی بائيوٹک مرہم لگانے کے بعد اس کے اوپر پٹی کر لیں تاکہ گوشت نرم ہو سکے اور ناخن کی نمو درست انداز میں باہر کی جانب ہو سکے-

4: آرام دہ جوتوں اور موزوں کا استعمال کریں

ناخن کے گوشت میں دھنسنے کا ایک سبب تنگ جوتے بھی ہیں اس لیے اس تکلیف کی صورت میں ایسے جوتوں کے استعمال سے اجتناب برتیں جو تنگ ہوں اور ان کی جگہ کھلے جوتے اور آرام دہ سوتی موزوں کا استعمال کریں تاکہ ناخن کو مزید تکلیف نہ ہو-

5: پیاز یا لہسن کا استعمال

تھوڑے سے پکانے کے آئل میں ایک جویا لہسن یا چھوٹا ٹکڑا پیاز کا کاٹ کر ہلکا سا سنہرہ کر لیں- اس کے بعد اس کو نیم گرم حالت میں ناخن پر رات بھر کے لیے باندھ دیں صبح تک نہ صرف انفیکشن کا خاتمہ ہو جائے گا بلکہ ناخن بھی جلد کے نرم ہونے کے سبب درست حالت میں آجائے گا-

6: روئی لگائيں

اس طریقے میں جلد کو نرم کرنے کے بعد روئي کا چھوٹا سا پھاھا ناخن کے نیچے رکھ دیا جاتا ہے تاکہ ناخن درست جگہ سے آگنا شروع کر دے یہ اگرچہ ایک مقبول عام طریقہ ہے مگر اس طریقے سے تکلیف بڑھنے کا اندیشہ ہوتا ہے-

7: لیموں کا عرق اور شہد

لیموں اور شہد دونوں ہی زخموں کے لیے بہترین ہوتے ہیں اس لیے ان دونوں کو ملا کر پٹی باندھ دینے سے چند دنوں ہی میں تکلیف سے نجات مل سکتی ہے-
یہ تمام نسخے اگرچہ کافی حد تک تکلیف کو کم کرنے کا سبب بن سکتے ہیں لیکن اگر دو سے تین دن استعمال کے باوجود بھی اگر آرام نہ آئے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیۓ اور اس کی ہدایات کی روشنی میں عمل کرنا چاہیے-

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Nail Infection Ka Asan Gharelu Ilaj in most easiest way. Find Nail Infection Ka Asan Gharelu Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Nail Infection Ka Asan Gharelu Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Nail Infection Ka Asan Gharelu Ilaj.

Reviews & Comments
jpg