Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Naak Ka Zakham Theek Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Naak Ka Zakham Theek Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Naak Ka Zakham Theek Karne Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
چھدی ہوئی ناک اگر بند ہو جائے یا اس پر زخم ہو جائے تو اسے گھر پر ٹھیک کرنے کا آسان طریقہ جانیں جو ہر لڑکی کو معلوم ہونا چاہیےخواتین کو اپنے کان اور ناک چھدوانے کا بہت شوق ہوتا ہے، اور اب تو یہ فیشن میں بھی ان ہے۔ لیکن ناک چھدوانے کے بعد اکثر خواتین کے ساتھ یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ ان کی ناک پک جاتی ہے، یا اس پر زخم ہو جاتا ہے اور کچھ کی ناک پر تو موٹے سے پیپ نما دانے نکل آتے ہیں جو بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔کے فوڈز میں ہم آپ کے لئے منفرد ٹپس اور آسان طریقے بتاتے رہتے ہیں بالکل اسی طرح آج ہم ان خواتین کے لئے بتانے جا رہے ہیں وہ آسان اور خاص ٹپس جو لڑکیوں کی بڑی مشکل آسان کرنے جا رہی ہیں۔ٹپس:٭ سونف میں ایک تنکا ہوتا ہے جو کھلی سونف میں عموماً پایا جاتا ہے، اس کو ناک میں ڈالیں، اس سے نہ صرف ناک کا زخم بھی ٹھیک ہو گا بلکہ تکلیف دہ دانہ اور پیپ نما دانے سے بھی جان چھٹ جائے گی۔٭ سالن تیار ہونے کے بعد جو تیل کھانے کے اوپر آتا ہے اس کو ناک کے اوپری حصے پر سوراخ کے اطراف لگائیں، اس سے بھی ناک کا زخم جلدی ٹھیک ہو جاتا ہے، کیونکہ اس آئل میں ہائیڈرو کاربنز موجود ہوتے ہیں جو زخم جلدی بھرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ٭ ناریل کے تیل میں گلیسرین کو مکس کرکے ناک پر لگانے سے یہ جلدی ہی ٹھیک ہو جاتی ہے اور اس پر ہر تھوڑی دیر کے بعد تیل لگاتی رہیں۔ جلد ہی آپ کو فائدہ ہوگا۔ناک بند ہو جائے تو:جن خواتین کی ناک بند ہوگئی ہے تو ان کو چاہیئے کہ وہ ناک کے سوراخ پر روزانہ پولی فیکس لگائیں اور بانس والی جھاڑو کے باریک تنکے کو اس سوراخ میں ڈالنے کی کوشش کریں، روزانہ تھوڑی تھوڑی دیر گھمائیں۔ اس سے سوراخ بھی کھل جائے گا اور پولی فیکس لگانے سے زخم نہیں ہو گا۔ لیکن اگر زخم ہو جائے تو اوپر بتائے گئے طریقوں کا استعمال کریں ۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Naak Ka Zakham Theek Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Naak Ka Zakham Theek Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Naak Ka Zakham Theek Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Naak Ka Zakham Theek Karne Ka Tarika.