Mehndi Ka Rang Dark Karne Ka Tarika

Mehndi Ka Rang Dark Karne Ka Tarika
Posted By:Lubna 1321 Views
0 Comments Jan 17, 2022


لڑکیوں کی بڑی مشکل آسان: مہندی کا رنگ ڈارک کرنا چاہتی ہیں تو ان ٹپس کو اپلائی کریں اور دُلہن منہدی جیسا رنگ سستے میں پائیں!

لڑکیاں شادی بیاہ جیسی تقریبات میں جانے سے قبل ہاتھوں میں مہندی ضرور لگاتی ہیں اور خواتین کسی بھی تقریب میں جانے سےقبل بالوں میں مہندی لگاتی ہیں مگر اکثر اوقات یہ ہوتا ہے کہ مہندی کا رنگ اچھا نہیں رچتا اور پھیکے رنگ سے سب ہی پریشان ہوتی ہیں اور اس وجہ سے بالوں میں مہنیے میں دو مرتبہ مہندی لگاتی ہیں اور ہاتھوں میں بھی ایک ڈیزائن کے اوپر دو مرتبہ ہاتھ پھیرتی ہیں ۔ اور یہ مسئلہ اسی وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ بازاروں میں بننے والی مہندیاں کیمکل سے بنتی ہیں اور کیمیکل والی مہندی سے ہر وقت اچھا رنگ نہیں دے پاتی ہے۔
اس لئے آج کے-فوڈ آپ کے ہاتھوں کی مہندی کا رنگ گہرہ لانے کے لئے آپ کو کچھ آسان ٹپس بتانے جا رہا ہے:

٭ چینی کا پانی:

ایک چمچ چینی کو آدھے کپ پانی میں مکس کر یں اور مہندی لگانے کے بعد اپنے ہاتھوں میں لگا لیں۔

٭ وکس بام:

مہندی جب ہلکی سی خُشک ہو جائے تو اس پر وکس بام لگادیں، آپ دیکھیں گی کہ اس سے رنگ بھی گہرہ ہوجائے گا اور ہاتھوں کے جلد پر چمک جائے گی۔

٭ ویزلین:

مہندی خُشک ہونے کے بعد اس پر پیٹرولیم جیلی بھی لگا لیں، یہ بھی رنگ کو اچھا کردے گی کیونکہ اس میں پولی مرکبات ہوتے ہیں جو حنا کا رنگ مزید نکھارنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

اب جانیں بالوں میں لگی مہندی کا رنگ اچھا لانے کا طریقہ:

چائے چھاننے کے بعد جو پتی بچ جائے اس کو ایک کپ پانی میں ڈال کر جوش دیں اور اس میں مہندی مکس کریں، اس مہندی کو بالوں میں لگائیں یہ زبردست ٹپ ہے رنگ گہرہ کرنے کے لئے۔

٭ چینی کا پانی:

مہندی کو چینی کے پانی میں بھگو کر پھر بالوں میں لگائیں یہ بھی ایک اچھا طریقہ ہے رنگ گہرہ کرنے کے لئے۔
آپ بھی استعمال کریں اور ہمیں کے-فوڈ کے فیس بک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Mehndi Ka Rang Dark Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Mehndi Ka Rang Dark Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Mehndi Ka Rang Dark Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Mehndi Ka Rang Dark Karne Ka Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments