Kitchen Saaf Karne Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Kitchen Saaf Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Kitchen Saaf Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Kitchen Saaf Karne Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Kitchen Saaf Karne Ka Tarika
Posted By: Momin 1017 Views 0 Comments Dec 28, 2021


پیاز سے گھر کی صفائی کے چند زبردست طریقے ۔۔۔۔ اب کریں بتائے گئے طریقوں سے صفائی اور بنائیں گھر کو چمکدار۔۔۔۔۔

گھر گندہ تو ہم میں سے کسی کو اچھا نہیں لگتا اور نہ ہی ہم گندگی کو پسند کرتے ہیں۔ لیکن کتنی ہی صفائی کرلی جائے اکثر گھر کے کونوں، دیواروں، جالیوں، باتھ روم کے فرشوں کی سائیڈوں کی سنگ لگ ہی جاتا ہے ورنہ گندگی اندر بیٹھ جاتی ہے۔ اور یہ صرف ایک ہی گھر کے مسائل نہیں ہر گھر میں ہی ایسے صفائی کے مسائل ہوتے ہیں۔
اب گھر کے مسائل میں گھر ہی کی چیزوں کو استعمال کیا جائے تو یہ ہماری جیب پر بھی بھاری نہیں پڑتا اور نہ صفائی کرنے میں کوئی مسئلہ ہوتا ہے۔ اسلئے گھر کے کچن میں رکھے ہوئے ایک پیاز کو لیں اس کا رس نکالیں اور اب جانیں کہ گھر کے کن مسائل کو یہ حل کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے:

مسائل کا حل:


زنگ:

گھر کے کونوں میں کہیں بھی آپ کو زنگ لگا ہوا نظر آئے تو پیاز کے رس میں ایک لیموں کا رس اور آدھا چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کرکے لگائیں اور مطلوبہ جگہ کو خوب رگڑیں، اس عمل سے آپ کے گھر میں لگے تمام زنگ جلد صاف ہوجائیں گے۔

سنک کی صفائی:

سنک میں اگر کچرا اٹک گیا ہے اور وہ صاف نہیں ہو رہا تو آپ پیاز کے رس کو کسی بوتل میں ڈالیں اس میں میٹھا سوڈا، سرف اور لیموں کا رس ڈال کر خوب مکس کریں اور سنک میں ڈال دیں اور اس کا بہترین کمال دیکھیں۔

کیڑے مار:

کیڑے مار کتنی ہی دوائیاں آٌپ استعمال کرلیں کیڑے بھاگتے نہیں ہیں ایسے میں اگر کیڑے مار دوائی کے سپرے کے بعد آٌپ پیاز کا رس چھڑک کر چھوڑ دیں تو آپ دیکھیں گے کہ کیڑے پیاز کی تیز بو سے خود ہی مر جائیں گے۔

چونٹیاں:

جہاں میٹھا گر جائے چونٹیاں ڈھیروں آجاتی ہیں اب اگر کبھی غلطی سے کچھ میٹھی چیز گر جائے تو آپ اس کے اوپر فوری پیاز کا رس ڈال کر چھوڑ دیں کوئی ایک چیونٹی بھی قریب نہیں آئے گی۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Kitchen Saaf Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Kitchen Saaf Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Kitchen Saaf Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Kitchen Saaf Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg