Kitchen Saaf Karne Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Kitchen Saaf Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Kitchen Saaf Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Kitchen Saaf Karne Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Kitchen Saaf Karne Ka Tarika
Posted By: Saeed 4629 Views 0 Comments Jul 19, 2021


عید کی آمد آمد ہے اور کچن کے کیبنٹ اور چولہے گندے پڑے ہیں۔۔۔۔ تو پریشان نہ ہوں ہماری بتائی ہوئی چند آسان سی ٹپس آزمائیں اور کیبنٹ چولہا چمکائیں

عید کی آمد آمد ہے اور خواتین کے لئے کچن کی صفائی کا ٹاسک سب سے مشکل کام ہے، مگر اب یہ ٹاسک مشکل نہیں رہا، کیونکہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کے فوڈز آپ کی اس مشکل کو آسان کرنے کا طریقہ ڈھونڈ لایا ہے۔
عام دنوں میں خواتین کھانا پکانے میں اتنی مصروف رہتی ہیں کہ انہیں کچن کی صفائی کا وقت ہی نہیں ملتا لیکن جب بات ہو عید کی آمد کی تو پھر خواتین کو ہر صورت وقت نکال کر کچن کے کیبنٹ اور چولہے وغیرہ صاف کرنے ہوتے ہیں۔
تو آج ہم آپ کو ایسی آسان ٹپ بتانے جا رہے ہیں جس کے زریعے آپ بہت آسانی سے کچن کے کیبنٹ اور چولہے کی ضدی چکنائی صاف کر سکیں گی۔

کچن کے کیبنٹ اور چولہا صاف کرنے کی ٹپ:

آپ بھی اس عید سے پہلے اپنا کچن صاف کریں لیکن صِرف کے فوڈز کے بتائے گئے طریقے سے اور کریں اپنے کچن کی صفائی درج ذیل طریقے سے۔
• چولہے اور کیبنٹ کو سب سے پہلے گیلے کپڑے سے صاف کر لیں۔
• اب ایک بالٹی میں نیم گرم پانی لیں اور اس پانی میں واشنگ پاؤڈر کے ساتھ ساتھ سفید سرکہ شامل کر کے مکس کریں اور محلول بنا لیں۔
• اب ایک گیلے کپڑے میں براہِ راست تھوڑا سا میٹھا سوڈا (کھانے کا سوڈا) ڈالیں اور اس سے کیبنٹ اور چولہے کو اچھی طرح رگڑ کر صاف کریں، اس سے داغ چکنائی اُبھر جائے گی۔
• اب ایک تولیہ کا چکور پیس لیں اور اس کو بالٹی والے محلول میں بھگو کر کیبنٹ اور چولہے کو اچھی طرح صاف کر لیں۔
• سب سے آخر میں پانی سے دھو لیں، پانی سے دھونے سے مراد ہر گز یہ نہیں کہ سیدھا پانی ہی ڈال دیں، ایک صاف سوکھے ہوئے کپڑے سے پہلے سارا واشنگ پاؤڈر والا محلول صاف کریں اس کے بعد ایک صاف گیلے کپڑے کی مدد سے سارے کیبنٹ اور چولہے صاف کر لیں۔
• تو لیں بس ہو گئے کیبنٹ اور چولہا صاف آسان طریقے سے۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Kitchen Saaf Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Kitchen Saaf Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Kitchen Saaf Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Kitchen Saaf Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg