Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Khubani Ke Beejon Ke Nuqsanat regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Khubani Ke Beejon Ke Nuqsanat enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Khubani Ke Beejon Ke Nuqsanat experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
یہ جان لے سکتا ہے... خوبانی کا بیج کھانے والے اس کے چند نقصانات سے خبردار ہوجائیںخوبانی موسم گرما کا ایک نہایت ہی خوش ذائقہ پھل ہے جو پاکستان میں جگہ جگہ ٹھیلوں پر بکتا دکھائی دیتا ہے۔ خوبانی کے بہت سے فائدے ہیں اور یہ نیا خون پیدا کرنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے مگر کچھ لوگ خوبانی کھانے کے بعد اس کے اندر کا بیج توڑ کر کھا لیتے ہیں-خاص طور پر بچوں کو تو خوبانی کے بیج کا ذائقہ بادام جیسا ہی محسوس ہوتا ہے اس لئے سخت خول کو دانت سے توڑ کر خوبانی کے بیج کو بادام سمجھ کر کھا لیا جاتا ہے اور والدین بھی بچوں کو یہ سوچ کر نہیں روکتے کہ یہ ایک قدرتی شے ہے اس کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ خوبانی کے بیج کے حوالے سے ایک مفروضہ بھی کافی عام ہے جو ہم نیچے وضاحت کے ساتھ پیش کررہے ہیںخوبانی کا بیج اور کینسرایک عام مفروضہ ہے کہ خوبانی کا بیج کینسر کے علاج میں مددگار ہے کیونکہ اس کے اندر ایمگڈالن نامی جز پایا جاتا ہے جسے وٹامن بی 17 بھی کہتے ہیں اور چونکہ یہ ایک قدرتی شے ہے اس لئے اسے کھانے کا کوئی نقصان نہیں جبکہ یہ مفروضہ غلط اور نقصان دہ ہے-خوبانی کا بیج حقیقتاً زہریلا ہوتا ہےخوبانی کے بیج میں ایمگڈالن نامی جز جسم کے اندر پہنچ کر سائنایئڈ زہر بن جاتا ہے جسے ایک مخصوص مقدار سے زیادہ کھایا جائے تو موت واقع ہوسکتی ہے- البتہ کچھ مقدار کھانے سے بھی الٹی، خون کے دباؤ کا مسئلہ، سر چکرانا اور شریانوں کو نقصان پہنچنا شامل ہیں۔خاص طور پر کینسر میں مبتلا افراد کو تو اپنی خوراک کا بہت خیال رکھنا چاہئے اور سنی سنائی باتوں پر یقین کرکے کسی بھی چیز کو کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ کینسر کا کوئی مخصوص علاج نہیں ہے الگ الگ طرح کے کینسر کا مختلف طریقوں سے علاج کیا جاتا ہے اور اس دوران زہریلی اشیاء کھانا یا بغیر ڈاکٹر کے مشورے سے کچھ کھانا خودکشی کے مترادف ہے۔ تاحال ایسی کوئی تحقیق سامنے نہیں آئی ہے جو کینسر میں خوبانی کے بیج کی افادیت کو واضح کرتی ہو-
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Khubani Ke Beejon Ke Nuqsanat in most easiest way. Find Khubani Ke Beejon Ke Nuqsanat in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Khubani Ke Beejon Ke Nuqsanat totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Khubani Ke Beejon Ke Nuqsanat.