Kele Chilkon Ke Fayde

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Kele Chilkon Ke Fayde regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Kele Chilkon Ke Fayde enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Kele Chilkon Ke Fayde experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Kele Chilkon Ke Fayde
Posted By: Afshan 508 Views 0 Comments Jan 08, 2023


آنکھوں کی سوجن کم کرنے سے لے کر بیکنگ میں شاندار نتائج حاصل کرنے تک ۔۔ کیلے کے چھلکے سے غذائیت کے ساتھ کیا حیرت انگیز فائدے حاصل ہو سکتے ہیں؟

کیلےغذائیت سے بھرپورغذا ناشتے سے لے کر بیکڈ اشیاء تک، ہمیں بے انتہا توانائی فراہم کرتے ہیں۔ لیکن، ہم اکثر کیلے کا چھلکا پھینک دیتے ہیں کیونکہ یہ عموماً استعمال نہیں ہوتا۔ تاہم، مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ کیلے کے چھلکے بہت غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور اس کے کئی ایسے فائدے ہیں جو ہم اپنی لاعلمی کی بناء پر نظر انداز کردیتے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ کیلے کے چھلکے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم میں فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں ۔ صرف یہی نہیں بلکہ کیلے کے چھلکے میں وٹامنز کے ساتھ موجود امینو ایسڈز پیروں کو نمی بخشنے، آنکھوں سے سوجن کو کم کرنے، مہاسوں کا علاج کرنے اور گوشت کے پکوانوں میں نمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرنے سے لے کر پودوں کو فرٹیلائز کرنے تک میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے ناقابل یقین فوائد ہیں اور ایک حالیہ تحقیق کے مطابق خشک اور بلینچ شدہ کیلے کے چھلکوں کو بیکنگ جزو کے طور پر شامل کرنے سے بیکڈ اشیاء کو غذائیت بخش بنانے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ ان کی شیلف لائف میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
اے سی ایس فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کا مقصد گندم کے آٹے سے تیار کی جانے والی کوکیز کی غذائیت اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پر کیلے کے چھلکے کے آٹے (بی پی ایف) کو شامل کرنے کے اثرات کا جائزہ لینا تھا۔

اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور کوکیز:

جب بی پی ایف کا(کیلے کے چھلکے کا آٹا) تناسب کوکیزمیں بڑھایا گیا تو کوکیز سخت ہوگئیں لیکن اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بھی بڑھ گئیں ۔ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ بی پی ایف کے ساتھ بنی کوکیز کو بہتر اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے ساتھ ان کی جسمانی اور غذائی خصوصیات میں ردوبدل کیے بغیر حاصل کیا گیا تھا ۔ یہ کوکیز مکھن، سکمڈ دودھ پاؤڈر، پاؤڈرچینی، سبزیوں کے تیل اور گندم کے آٹے سے بنائی جاتی تھیں۔ شوگر کوکیز کے پانچ بیچ بنائے گئے جنہیں پھر کیلے کے چھلکے کے آٹے (بی پی ایف) کی مختلف مقداروں سے پکایا گیا۔کیلے کے چھلکے کا آٹا کیسے بنایا جاتا ہے؟
محققین نے بغیر نقصان کے اور پکے ہوئے کیلے کے چھلکے استعمال کیے جنہیں پہلے بلینچ(ابلتے پانی میں ڈال کے نکالا گیا) کیا گیا تھا۔ کیلے کے ان چھلکوں کو پھر خشک کر کے اس کی کھالوں کو باریک پاؤڈر میں پیس لیا جاتا ہے جسے آٹے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Kele Chilkon Ke Fayde in most easiest way. Find Kele Chilkon Ke Fayde in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Kele Chilkon Ke Fayde totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Kele Chilkon Ke Fayde.

Reviews & Comments
jpg