Kandhon Ke Dard Ka Asan Gharelu Ilaj

Find effective Health Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Kandhon Ke Dard Ka Asan Gharelu Ilaj. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Kandhon Ke Dard Ka Asan Gharelu Ilaj. Dive into a rich repository of Health Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Health Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Kandhon Ke Dard Ka Asan Gharelu Ilaj. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Kandhon Ke Dard Ka Asan Gharelu Ilaj
Posted By: Shahzad 790 Views 0 Comments May 14, 2023

زیادہ کام کرنے کی وجہ سے کندھے میں درد ہو رہا ہے؟ جانیئے اس درد سے نجات کے 5 گھریلو طریقے
جب آپ مستقل بیٹھے رہیں یا ایسا کام کریں جو بیٹھے بیٹھے کرنا پڑے تو آپ کی کمر کے اوپری حصے یعنی کندھوں میں درد شروع ہو جاتا ہے، اگر اس درد کو ختم نہ کیا جائے تو ہڈیوں میں درد بیٹھ سکتا ہے اور یہ آپ کے لئے ایک سنگین مسئلہ ثابت ہوگا۔
اس درد کی وجہ سے نہ صرف آپ بےچین رہیں گے بلکہ یہ آپ کے کام اور دیگر سرگرمیوں کو بھی متاثر کرے گا، تاہم اس درد کو ختم کرنے کے چند آسان طریقے موجود ہیں جن کو اپنا کر آپ کندھوں کے درد سے نجات پا سکتے ہیں۔

کندھوں کے درد سے نجات کے طریقے


• گرم یا ٹھنڈی سکائی

اگر آپ کندھوں کے درد سے پریشان ہیں تو ہیٹ پیڈ یا کولڈ پیڈ سے کندھوں کی سِکائی کریں، کولڈ یا ہیٹ پیٹ کو درد کی جگہ پر بار بار 5 سے 6 منٹ کے لئے رکھیں، ایسا کرنے سے جلدی ہی درد ٹھیک ہو جائے گا اور مسلز کو آرام ملے گا۔

• نمک اور پانی

کندھوں کے درد سے نجات کے لئے آپ نیم گرم پانی میں ایپسم نمک یعنی میگنیشیم سلفیٹ ڈال کر نہائیں اس پانی سے نہا کر آپ کے درد میں کمی آئے گی اور آپ خود کو بہت ہلکا محسوس کریں گے۔

• اسٹریچنگ

عام طور پر کندھے کا درد اسٹریچنگ کے زریعے با آسانی ٹھیک ہو جاتا ہے کیونکہ جسم کے اکڑے ہوئے مسلز کو آرام ملتا ہے اور وہ کھچاؤ سے واپس پرسکون ہو جاتے ہیں، روزانہ ورزش کرنے کی عادت بنائیں ایسا کرنے سے آپ کو ہر قسم کے درد سے نجات ملے گی اور آپ کام کی وجہ سے زیادہ تھکن بھی محسوس نہیں کریں گے۔

• مساج تھراپی

مساج ہر قسم کے درد کا آسان ترین حل ہے کسی بھی اچھے درد کش تیل سے کندھوں کا مساج کریں اس سے آپ کی تھکن اُترے گی مسلز کی اکڑن دور ہو گی او پٹھوں کو آرام ملے گا۔

In Health Tips and Totkay section you can check Kandhon Ke Dard Ka Asan Gharelu Ilaj in most easiest way. Find Kandhon Ke Dard Ka Asan Gharelu Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Kandhon Ke Dard Ka Asan Gharelu Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Kandhon Ke Dard Ka Asan Gharelu Ilaj.

Reviews & Comments
jpg

DISCLAIMER: The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.