How to Remove Foot Corns at Home

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your How to Remove Foot Corns at Home regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for How to Remove Foot Corns at Home enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your How to Remove Foot Corns at Home experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

How to Remove Foot Corns at Home
Posted By: Aqib Shahzad 1953 Views 0 Comments Feb 03, 2022

پاؤں پر نکلنے والے کارن کو ہر گز نظر انداز نہ کریں، یہ ایک طرح کی پھپوندی ہے جو اگر بڑھ جائے تو انفیکشن میں تبدیل ہو سکتا ہے اور پھر اس سے نمٹنا کے لئے بہت مشکل ہو سکتا ہے۔
اگر یہ انفیکشن بن جائے تو آہستہ آہستہ یہ پورے پاؤں میں پھیل جاتا ہے اور پھر پاؤں کاٹنے کی نوبت بھی آسکتی ہے
تاہم ان کارن سے خود کو بچانے اور ان سے جان چھڑانے کے لئے بھی چند گھریلو طریقے اور نسخے موجود ہیں، آیئے جانتے ہیں وہ کون سے طریقے ہیں۔
کارن سے نجات کے مختلف گھریلو نسخے

• لیموں

پاؤں کے تلوے پر اگر کارن بن جائے تو بہت زیادہ درد کا باعث بنتا ہے اور اس کی وجہ سے سوجن بھی ہو جاتی ہے، اس درد کو کم کرنے کے لیے کچھ تازہ لیموں کا رس نچوڑ کر کارن پر براہِ راست لگائیں۔ اس عمل کو اس وقت تک دہرائیں جب تک کہ کارن سخت نہ ہو جائے اور آخر کار جھڑ کر گر نہ جائے، اس کے علاوہ جب تک آپ چاہیں اس علاج پر عمل کر سکتے ہیں تاکہ بلکل بھی کارن کا نام و نشان باقی نہ رہے۔

• لہسن

لہسن کو جلد کی بہت سی بیماریوں کے علاج میں جڑی بوٹی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، یہ تیزی سے جلد کے امراض کو دور کر کے شفا یابی کو فروغ دیتا ہے، لہسن اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو بیکٹیریل اور فنگل انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے، پاؤں ک تلوے پر نکلنے والے کارن کے علاج کے لیے لہسن کے چند جوؤ کا پیسٹ بنائیں اور اسے براہ راست کارن کی سطح پر لگائیں، اسے رات بھر لگا کر رکھین اور اگلی صبح اپنے پیروں کو نیم گرم پانی سے دھو لیں، اس علاج کو اس وقت تک دہرائیں جب تک کہ آپ کو آرام نہ آجائے۔

• پیاز

پیاز میں موجود طاقتور ایسڈز پاؤں کے انفیکشن سے لڑنے میں مددگار ثابت ہو سکتے یہ ان اجراثیم کا مقابلہ کرتے ہیں جو کارن کا سبب بنتے ہیں، پیاز کا رس اتنا طاقتور ہوتا ہے کہ یہ جلد کی سخت تہہ کو دھیرے دھیرے اکھاڑ پھینکتا ہے۔ اس طرح جلد کے پاؤں کے تلوے یا انگلیوں پر موجود کارن سے چھٹکارا پانے کے لیے پیاز کا رس ان پر براہِ راست لگائیں اور اسے صاف کپڑے سے 2 دن تک ڈھانپ کر رکھیں، یہ جلد کو نرم کر دے گا اور انفیکشن ختم کر کے کار کو ٹھیک کر دے گا۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check How to Remove Foot Corns at Home in most easiest way. Find How to Remove Foot Corns at Home in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find How to Remove Foot Corns at Home totka in details also check the relevant totkay in Urdu of How to Remove Foot Corns at Home.

Get Alerts