How to Make Crispy Fried Onion

Find effective Cooking Tips and Totkay in Urdu for safeguarding How to Make Crispy Fried Onion. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for How to Make Crispy Fried Onion. Dive into a rich repository of Cooking Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Cooking Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of How to Make Crispy Fried Onion. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

How to Make Crispy Fried Onion
Posted By: Sadia 4798 Views 0 Comments Jul 18, 2021


بقر عید سے پہلے پیاز فرائی کر کے محفوظ کریں تاکہ ہو جائے عید پر کام آسان، جانیئے پیاز کو تلنے اور زیادہ دِنوں تک محفوظ رکھنے کا طریقہ


بقر عید میں کچھ ہی دن باقی ہیں اور خواتین کو عید سے پہلے پہلے کئی قسم کے کام کر کے رکھنے پڑتے ہیں کیونکہ بکرا عید پر پہلے ہی بہت کام ہوتا ہے اور پھر مہمان نوازی بھی کرنی ہے، اس لئے ابھی سے ڈھیر ساری پیاز کو تل کر رکھ لیں تاکہ عید پر آم کو زیادہ محنت نہ کرنی پڑے۔
ہمارے بتائے طریقے سے پیاز فرائی کریں اور محفوظ کر لیں تاکہ جب بھی آپ کو کھانا بنانا ہو تو پیاز کاٹنی اور تلنی نہ پڑے اور کام آسان ہو جائے۔

پیاز تلنے اور محفوظ کرنے کا آسان طریقہ

پیاز تلنے کے لئے سب سے پہلے پیاز کو سلائسر کی مدد سے ایک دم باریک کاٹ لیں کیونکہ موٹی پیاز کو فرائی کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے۔
اب اسے کڑاہی میں تیز گرم تیل میں تلیں کریں۔
کڑاہی میں نمک شامل کریں کیونکہ اس سے پیاز کا رنگ سنہرہ آتا ہے اور پیاز زیادہ جلدی فرائی ہوتی ہے۔
اب ہلکی براؤن ہونے پر پیاز کو تیل سے نکال کر چھان لیں پیاز کو تیل سے نکالنے سے پہلے چولہا لازمی بند کریں ورنہ یہ نکالنے ہی نکالنے میں کالی ہو جائے گی۔
اب اسے کسی ٹرے میں پھیلا کر رکھ دیں، اور الگ الگ کر لیں۔
پھر ہوا لگنے دیں تاکہ یہ کُرکُری ہو جائے، جب یہ ٹھنڈی ہو جائے تو کنٹینر میں کچن ٹاول یا بٹر پیپر رکھ کر اسے ائیر ٹائٹ کنٹینر میں بھر لیں۔
پھر اوپر سے ایک اور بٹر پیپیر رکھ کر اسے فریج میں رکھ لیں یہ کئی دِنوں تک محفوظ رہے گی اور کھانا بھی مزیدار بنے گا۔
لیجئیے ہو گیا عید پر آپ کا کام آسان۔

In Cooking Tips and Totkay section you can check How to Make Crispy Fried Onion in most easiest way. Find How to Make Crispy Fried Onion in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find How to Make Crispy Fried Onion totka in details also check the relevant totkay in Urdu of How to Make Crispy Fried Onion.

Reviews & Comments
jpg