How to Make Bleach For Clothes at Home

How to Make Bleach For Clothes at Home
Posted By:Shumaila 905 Views
0 Comments Sep 26, 2020

کپڑے دھونے والا بلیج گھر میں بنائیں
بازار میں ملنے والے بلیج میں خطرناک کیمیکل موجود ہوتے ہین جو آپ کی جلد کے لیے مناسب نہیں ہوتے ۔ ان سے آپ کی جلد خراب ہو سکتی ہے ۔ کبھی الرجی بھی ہوسکتی ہے اور خارش وغیرہ بھی ۔ یہاں ہم آپ کو گھر میں دو طرح کے بلیج بنانے کا طریقہ بتائیں گے جو قدرتی اجزاء سے بنتے ہیں اور آپ کی جلد کے لیے خطرناک بھی نہیں ہیں اور بنانے میں بھی نہایت آسان ہیں ۔

۱۔ لیموں کا بلیج :
چوتھائی کپ لیموں کے رس کو ایک لیٹر پانی میں مکس کریں اور اپنے نارمل سرف کے ساتھ اس سے کپڑے دھوئیں ۔
یہ ہوم میڈ قدرتی بلیج آپ کے سفید کپڑوں کو نئے جیسا کردے گا ، اس سے کپڑوں میں نئی چمک پیدا ہوگی ۔
لیموں تیزابی صلاحیت رکھتا ہے جس کی وجہ ضدی داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں اور کپڑوں میں نئی چمک آتی ہے ۔

سرکہ کا بلیج :
چوتھائی کپ سفید سرکے میں پانچ قطرے لیونڈر آئل یا چنبیلی کا تیل ملائیں ۔
اب اس کو ایک بالٹی پانی میں شامل کردیں ۔
دھلے ہوئے کپڑے اس پانی میں بھگودیں ۔
یہ کپڑوں سے پیلے داغ ختم کرکے کپڑوں کو نئی چمک دیتا ہے ۔
لیونڈر آئل سے کپڑوں میں ایک نئی خوشبو آتی ہے ۔

نوٹ :
اس مکسچر کو کسی ڈٹرجنٹ کے ساتھ مکس نہ کریں کیونکہ یہ reactکرکے گندی بُو پیدا کرے گا ۔ اس بلیج کوSilkاور Rayonکے کپڑوں کے لیے استعمال نہ کریں ۔ کاٹن اور Woolenکپڑوں کے لیے یہ بلیج بہترین ہے ۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check How to Make Bleach For Clothes at Home in most easiest way. Find How to Make Bleach For Clothes at Home in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find How to Make Bleach For Clothes at Home totka in details also check the relevant totkay in Urdu of How to Make Bleach For Clothes at Home.

Relevant Totkay

Reviews

Comments