Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your How to Make Alovera Oil at home regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for How to Make Alovera Oil at home enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your How to Make Alovera Oil at home experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
ایلوویرا کا تازہ تیل گھر میں کیسے بنائیں؟ جانیں اس موسم میں ایلوویرا کا تیل استعمال کرنا آپ کو کن مسئلوں سے بچا سکتا ہے؟ایلوویرا کا پودا صرف خوبصورتی کو ڈبل کرنے میں نہیں بلکہ صحت کو ڈبل کرنے میں بھی بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اب ملک بھر میں اس کی کاشت پہلے سے زیادہ ہونے لگی ہے کیونکہ یہ وہ پودا ہے جو مہنگی اور سستی ہر قسم کی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آج کل کے موسم میں تو ایلویرا کا پھول بھی زیادہ سے زیادہ مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ ایک وقت تھا جب پاکستان میں یہ پودا محدود تعداد میں ہوتا تھا اور ہمیں اس کو انڈیا سے منگوانا پڑتا تھا مگر اب یہ بآسانی گھروں میں بھی لگ جاتا ہے۔ایلوویرا کا گودا اور اس کا تیل یہ دونوں چیزیں اگر آپ روزانہ استعمال کرنا شروع کردیں تو آپ کسی جلدی بیماری میں تو مبتلا نہیں ہوں گے کیونکہ یہ اینٹی بائیوٹک خصوصیات رکھتا ہے۔ایلوویرا کا تیل گھر میں کیسے بنائیں؟٭ ایلوویرا کے 4 سے 5 بڑے پتوں کو کاٹ کر ان کا گودا نکال لیں اور اس کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں اور ایک پتلا سا مکسچر تیار کرلیں۔٭ اب 3 کپ سرسوں کے تیل کو کڑاہی میں اچھی طرح گرم کرلیں۔ اس میں بار بار چمچ چلاتی رہیں۔ جب یہ گرم ہو جائے اور اس میں غبارے بننے لگیں تو اس میں ایلوویرا کا مکسچر ڈال کر خوب پکائیں اور 5 منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔٭ جب دیکھیں کہ دونوں چیزیں اچھی طرح ایک دوسرے میں مل گئیں ہیں تو اس میں آدھا چمچ گلاب کا عرق ڈال کر 5 منٹ پکائیں اور کسی دوسرے برتن میں ڈال کر ٹھنڈا کریں پھر کسی بوتل میں بھر کر رکھ لیں۔٭ لیجیے گھر میں بازاری طریقے سے ایلوویرا کا تیل بن کر تیار ہے۔فائدے:1: شوگر میں زخم بن جاتے ہیں یا جلد کالی ہو جاتی ہے ان تمام زخموں سے جان چھڑانے کیلئے اس تیل کو دن میں 2 مرتبہ لگائیں اور کچھ دیر کیلئے کھلا چھوڑ دیں۔2: چہرے پر خشکی زیادہ ہو جائے یا جلد اترنے لگے تو اس تیل کو دن میں صرف 1 مرتبہ رات سونے سے قبل چہرے پر لگائیں۔3: ایکنی زیادہ ہونے کی صورت میں اس تیل میں ہلدی ڈال کر مکس کرکے چہرے پر لیپ کرلیں، دانوں کی پس جلدی نکل جائے گی۔4: کوئی چیز ہاتھ پیر پر گر جائے اور زخم بن جائے یا پھر سوجن سے نیل پڑ جائے تو اس تیل کی ہلکے ہاتھ سے مالش کریں، جلد افاقہ ہوگا۔5: نزلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے ناک کے اطراف کی جلد چھیل گئی ہو تو یہ تیل ذرا سا لگالیں۔ نزلہ بھی تھم جائے گا اور جلد بھی صحیح ہو جائے گی۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check How to Make Alovera Oil at home in most easiest way. Find How to Make Alovera Oil at home in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find How to Make Alovera Oil at home totka in details also check the relevant totkay in Urdu of How to Make Alovera Oil at home.