Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Girtay Balon Ka Ilaj regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Girtay Balon Ka Ilaj enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Girtay Balon Ka Ilaj experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
میرے بال تو مہنگا ہیئر سیرم لگانے کے باوجود گِرنا کم نہ ہوئے تو میں نے ڈاکٹر کی بتائی ہوئی ان چیزوں کا استعمال کیا اور ۔۔ جانیں گِرتے بالوں کا بہترین علاج کیا ہے؟بال لمبے ہوں یا نہ ہوں بس مضبوط ہوں اور اتنے لچکدار ہوں کہ جو بھی دیکھے دیکھتا ہی رہ جائے، آج کل مرد اور خواتین کو اپنے بالوں کی خوبصورتی کا بہت زیادہ خیال ہے، وہ چاہتے ہیں کہ بال گِرنے کی شکایت نہ رہے۔ ایسی ہی ایک کے-فوڈ کی پُرانی صارفین کی کہانی ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جن کے بال بہت زیادہ گر رہے تھے، مگر انہوں نے ایسا کونسا طریقہ اپنایا کہ ان کے بال گِرنا بند ہوگئے۔بال گرنے کی کہانی:خاتون بتاتی ہیں کہ میرے بال پہلے بہت لمبے اور گھنے تھے، پھر اچانک بال تیزی سے گرنے لگے یہاں تک کہ آگے سے سر کے بال ختم ہوتے جا رہے تھے، میں نے بالوں کے لئے مختلف ڈاکٹرز سے رجوع کیا انہوں نے مجھے مہنگے ہیئر سیرم استعمال کرنے کے لئے دیئے، میں نے وہ سب استعمال کیئے، مگر پھر بھی بال گِرنے بند نہ ہوئے، اسی دوران میں نے دوسرے ہیئر اسپیشلسٹ سے چیک اپ کروایا، جنہوں نے مجھے اتنا سستا فارمولا بتایا کہ جان کر میں چونک گئی، مگر اس کو استعمال کرنے کے بعد تو میں حیران ہر گئی کہ میرے بال اتنی جلدی گِرنا بند ہوگئے اور گنج پن بھی رُک گیا۔وجہ:٭ ڈاکٹر نے بتایا کہ بالوں کے گرنے کی اصل وجہ خون میں موجود انسولین سے ہوتی ہے، اگر اس میں کوئی پیچیدگی ہو تو بال گرتے ہیں۔ٹپ:٭ ایک چمچ بادام کے تیل کو گرم کریں اور اس میں وٹامن ای کے کیپسول میں موجود آئل ڈالیں اور نیم ٹھنڈا کرلیں۔٭ اس کو ہفتے میں 2 مرتبہ رات سونے سے آدھا گھنٹہ قبل لگائیں اور بالوں کو سادے پانی سے صاف کرنے کے بعد اچھے شیمپو سے دھو لیں۔٭ دن بھر میں سرسوں کے تیل دہی مکس کرکے بالوں میں لگائیں اور املی کے پانی سے سر کو دھوئیں۔فائدہ کیوں؟چونکہ بادام کے تیل میں فولیکیولک ایسڈز ہوتے ہیں جو گنج پن کو ختم کرنے سر کے اندر مذید بالوں کی افزائش کی وجہ بنتے ہیں، اس لئے یہ ٹپ آپ کے لئے بہت فائدے مند ہے۔آپ کو یہ کہانی کیسی لگی؟ ہمیں کے-فوڈز کے فیس بک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Girtay Balon Ka Ilaj in most easiest way. Find Girtay Balon Ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Girtay Balon Ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Girtay Balon Ka Ilaj.