Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Gardan Ki Siyahi Door Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Gardan Ki Siyahi Door Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Gardan Ki Siyahi Door Karne Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
گردن کی سیاھی دور کرنے کی چند آسان گھریلو ٹپسچہرہ خوبصورت مگر گردن کالی ہوگئی اور اس طرح یہ کالے میلسما کے داغ (patches) پڑگئے ہیں تو یہ بڑی پریشانی کی بات ہے کیونکہ یہ داغ صرف آپ کے حُسن کو ہی خراب نہیں کر رہے ہیں بلکہ اندرونی طور پر ہارمونل بیماریوں کی وجہ ہیں جس کو ختم کرنے کے لئے ذیل میں چند ٹپس شیئر کی جارہی ہیں۔ جن کی مدد سے آپ اپنی گردن کو صاف ستھری اور خوبصورت بناسکتے ہیں۔ٹپس :ایک لیموں کا چھلکا تقریباً آدھا کپ پانی میں ابال کر ٹھنڈا کر لیں پھر اس پانی میں چار کھانے کے چمچ جو کا آٹا اور آدھا چائے کا چمچ۔ہلدی ملا کر پیسٹ بنا لیں یہ پیسٹ گردن پر لگا کر دس منٹ مساج کریں اور پانی سے دھونے کے بعد کسی اچھی موئسچرائزنگ کریم میں تین قطرے عرق گلاب ملا کر لگا لیں یہ عمل ایک ہفتہ پابندی سے روزانہ کرنے سے گردن کی سیاہی بالکل صاف ہو جائے گیایک کھانے کا چمچ نمک اور دو کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا کسی برتن میں ڈال کر اس میں ایک چمچ زیتون کا تیل ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور پھر گردن پر لگا کر چند منٹ تک مالش کریں پھر پندرہ منٹ تک یہ پیسٹ لگا رہنے دیں اور نیم گرم پانی سے گردن دھو لیں یہ عمل ایک ہفتہ لگاتار کریں اس سے گردن دودھ جیسی سفید ہو جائے گی(1) کچا دودھ، تازہ لیموں کا رَس اور تھوڑا سا آٹا باہم ملالیں، اس آمیزے کو گردن پر لگائیں۔ دس سے پندرہ منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے صاف کرلیں۔ اس آمیزے میں معمولی مقدار ہلدی بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔(2) دہی اور بیسن کو ملاکر بھی گردن پر لیپ کیا جاسکتا ہے۔ اس سے گردن کی صفائی بہترین ہوتی ہے۔(3) گلیسرین، پانی اور لیموں روئی کی مدد سے گردن پر لگائیں، رات بھر لگا رہنے دیں، صبح دھوکر نیم گرم تولیے سے گردن کی سینکائی کریں۔(4) دودھ میں چٹکی بھر نمک ملائیں، اس دودھ سے گردن دھوئیں، گردن کی رنگت نکھر جائے گی۔(5) ہفتے میں ایک دن گردن پر کلینزنگ ضرور کریں تاکہ گرد و غبار اورُ مردہ خلیات صاف کیے جاسکیں۔(6) اگر آپ کی جِلد حساس نہیں ہے تو مہینے میں ایک بار معیاری بلیچ کریم بھی گردن پر استعمال کی جاسکتی ہے۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Gardan Ki Siyahi Door Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Gardan Ki Siyahi Door Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Gardan Ki Siyahi Door Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Gardan Ki Siyahi Door Karne Ka Tarika.
گردن پر چمڑے والے دانے ہیں
Gardan ka masla hai