Fridge Saaf Karne Ka Tarika

Find effective Gharelo Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Fridge Saaf Karne Ka Tarika. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Fridge Saaf Karne Ka Tarika. Dive into a rich repository of Gharelo Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Gharelo Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Fridge Saaf Karne Ka Tarika. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Fridge Saaf Karne Ka Tarika
Posted By: Mushahid 6932 Views 0 Comments May 28, 2022


اب گندے فریج سے پریشان نہ ہوں۔۔۔ ان طریقوں سے صرف 10 منٹ میں پورا فریج صاف کریں

فریج جتنی جلدی گندا ہوتا ہے اتنا ہی اسے صاف کرنا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن حفظانِ صحت کے اصولوں کو دیکھا جائے تو صاف ستھرا فریج رکھنا گھر والوں خصوصاً بچوں کی اچھی صحت کے لئے ناگزیر ہے۔ خاص طور پر اگر کچھ گر کر جم جائے تو اس پر جراثیم کی افزائش ہوسکتی ہے بلکہ مستقل جمے رہنے سے فریج کی باڈی بھی خراب ہوسکتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو فریج کے تمام حصوں کو صاف کرنے کے ایسے طریقے بتائیں گے جن سے اسٹیپ بائے اسٹیپ گھنٹوں میں نہیں بلکہ منٹوں میں آپ کا فریج صاف ستھرا ہوجائے گا اور محنت بھی زیادہ نہیں لگے گی

1- فریج کی برف

سب سے پہلے فریج کو بند کرکے تار نکال لیں اور ساری برف پگھلا لیں۔ برف کو تیزی سے پگھلانے کے لئے نمک چھڑکا جاسکتا ہے۔

2- فریج کے نیچے والا دراز

تھوڑا سا شیونگ جیل ، بوریکس پاؤڈر اور پی وی اے گلیو کو ہلکے ہاتھ سے ملا لیں۔ یہ ایک نرم ملائم سا فوم بن جائے گا۔ اس کو دراز پر ہر طرف ملنے سے تمام داغ دھبے اور میل کچیل اس پر چپک جائے گا۔ پھر صاف کپڑے سے ایک بار دراز کو پونچھ لیں۔

3- دیواریں

دیواروں کو صاف کرنے کے لئے ہاتھ پر گلوز یا پرانا دھلا ہوا موزا پہن لیں۔ دیوار پر موجود دھبوں پر ٹوتھ پیسٹ ڈالیں اور موزے سے صاف کرلیں۔ تمام گندگی صاف ہوجانے کے بعد گیلے کپڑے سے دیواریں صاف کرلیں۔ ٹوتھ پیسٹ گندگی صاف کرنے کے ساتھ جراثیم کش خصوصیات بھی رکھتا ہے اس کے علاوہ یہ ناگوار بو بھی دور کردے گا۔

4- بوتل رکھنے والا اسٹیند

فریج کے سائیڈ میں جس شیشے کے اسٹینڈ پر بوتلیں وغیرہ رکھتے ہیں وہ پتلا ہوتا ہے اس لئے اسے دھونا بھی آسان نہیں ہوتا۔ لیکن ہمارے بتائے ہوئے طریقے سے آپ بغیر دھوئے بھی آسانی سے صاف کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے ایک پلاسٹی کی تھیلی میں شیونگ فوم، ہائیڈروجن پر آکسائیڈ ڈال کر ملائیں اور تھیلی کو باندھ کر نیچے ایک یا دو سوراخ کرکے شیونگ فوم کا مرکب اسٹینڈ پر ڈالیں اور چند منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ کچھ دیر دیر بعد ہلکا گیلا اسفنچ پھیر لیں۔

5- کنارے کا ربر

چاہے جتنی محنت کر لی جائے فریج کے کنارے کا ربر صحیح صاف نہیں ہوپاتا کیونکہ وہ اتنا پتلا ہوتا ہے کہ یا توصفائی کا محلول اس کے اندر تک پہنچتا نہیں یا صحیح نکل نہیں پاتا اور اکثر اس جگہ چھوٹے کیڑے مکوڑے اپنا گھر بنا لیتے ہیں۔ اس کو صاف کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کسی سرنج میں تھوڑا سا لال مرچ پاؤڈر، ٹوتھ پیسٹ پاؤڈر (ڈینٹونک وغیرہ) اور پانی ملا کر ہلا لیں اور سرنج کی مدد سے اچھی طرح ربر میں ڈالیں۔ پھر ٹوتھ برش سے ہلکے ہاتھوں ربر کو صاف کرلیں۔ مرچ اور ٹوتھ پاؤڈر کی وجہ سے کیڑے اب یہاں گھر نہیں بنا سکیں گے

6- شیشے کے شیلف

شیشے کے شیلف صاف کرنے کے لئے نارنجی یا لیموں میں چارکول لگائیں اور اس کا رس شیشے پر ٹپکا کر کپڑے سے صاف کرلیں۔ وٹامن سی اور چارکول تمام جراثیم، گندگی اور بو کا خاتمہ کردینگے۔

7- باہر کی دیوار

بار بار کھولنے اور بند کرنے کی وجہ سے فریج کی باہر کی باڈی پر نشان پڑ جاتے ہیں اس کے لئے آدھی بوتل ماؤتھ واش میں چند بوندیں ڈش واش کی ملا کر اسپرے کریں اور موٹے کپڑے سے صاف کرلیں۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Fridge Saaf Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Fridge Saaf Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Fridge Saaf Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Fridge Saaf Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg