Dil Ki Tez Dharkano ka Ilaj

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Dil Ki Tez Dharkano ka Ilaj regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Dil Ki Tez Dharkano ka Ilaj enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Dil Ki Tez Dharkano ka Ilaj experience. At Health Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Dil Ki Tez Dharkano ka Ilaj
Posted By: Khush Bakht 892 Views 0 Comments Mar 09, 2023

میرے دل کی دھڑکن اچانک تیز ہوجاتی ہے۔۔ اس تکلیف کی اہم وجہ! ڈاکٹر اس مرض سے بچنے کے کیا طریقے بتاتے ہیں؟
اکثر بڑی عمر کے افراد یا آج کل نوجوان بھی یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کے دل کی دھڑکن اچانک تیز ہوجاتی ہے جس کی وجہ وہ سمجھ نہیں پاتے اور دل کا مرض سمجھ کر گھبرا جاتے ہیں۔
ڈاکٹر محمد عاصف گل معدے کے امراض کے ماہر ڈاکٹر ہیں جن کا تعلق لاہور سے ہے۔ مرہم ٹی وی کے وی لاگ میں دل کی دھڑکن اچانک بڑھ جانے کے متعلق ڈاکٹر عاصف کا کہنا تھا کہ جب بھی دھڑکنوں کی رفتار غیر معمولی محسوس ہو تو فوراً دل کا مکمل چیک کروائیں لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دھڑکن تیز ہونے کا سبب دل کا مرض نہیں بلکہ معدے میں بننے والی گیس ہوتی ہے۔


ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ چونکہ معدہ اور دل جسم میں ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں تو زیادہ گیس بننے کی وجہ سے پیٹ میں دباؤ ہوتا ہے اور palpitation شروع ہوجاتی ہے جسے لوگ دل کی دھڑکن کا تیز ہونا سمجھ لیتے ہیں۔

وجوہات

اس مرض کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصف نے بتایا کہ گرم غذا، مرغن یا مصالحے والی غذا کا استعمال، زیادہ کھانا کھانے یا کھانا کھا کر فوراً سوجانا یا پھر درد کم کرنے والی دواؤں کا استعمال کرنے سے معدے میں گیس بننے لگتی ہے۔

بچنے کے لئے کیا کریں؟

اگر گیس کی تکلیف ہوجائے یا پہلے سے ہی اس سے بچنا چاہتے ہیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ مرچ مصالحے والے کھانوں کے بجائے سادہ خوراک کا استعمال کریں، کیفین والے مشروب جن میں چائے، کافی اور کولڈ ڈرنک بھی شامل ہے، ان کا استعمال ترک کردیں، رات کو سونے سے 4 گھنٹے پہلے کھانا کھالیں اور اونچا تکیہ لگا کر سوجائیں۔

In Health Tips and Totkay section you can check Dil Ki Tez Dharkano ka Ilaj in most easiest way. Find Dil Ki Tez Dharkano ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Dil Ki Tez Dharkano ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Dil Ki Tez Dharkano ka Ilaj.

Reviews & Comments
jpg

DISCLAIMER: The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.