Deewar Saaf Karne Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Deewar Saaf Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Deewar Saaf Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Deewar Saaf Karne Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Deewar Saaf Karne Ka Tarika
Posted By: 3182 Views 0 Comments Mar 15, 2022


کیا آپ کی بھی چھت اور دیواروں کا پینٹ ایسے خراب ہوگیا ہے اور ان میں بلبلے بن گئے ہیں؟ تو اس کو گھر میں ٹھیک کرنے کا طریقہ جان لیں اور ہزاروں روپے بچائیں

اکثر دیکھا گیا ہے کہ گھر کی دیواروں کے پینٹ میں بلبلے بن جاتے ہیں جبکہ کچھ دن بعد پینٹ پپڑی بن کر جھڑنے لگتا ہے۔ جس سے دیوار خراب ہوجاتی ہے اور بدنما لگنے لگتی ہے۔ ایسا صرف دیواروں کے ساتھ نہیں بلکہ کمروں کی چھت اکثر ایسے ہی متاثر دکھائی دیتی ہے۔ ایسی دیواریں اور چھت بری لگنے کے سبب گھر آنے والے مہمانوں کے سامنے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں۔ لیکن کیا بھی کیا جائے اس کا کوئی حل نہیں ملتا اور پینٹ دوبارہ کرانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کچھ لوگ اس کے بھاری بھرکم خرچے کی وجہ سے ان کو ایسے ہی چھوڑ دیتے ہیں۔ لیکن آج ہم اس کا حل لے آئیں ہیں اور آپ کو 2 ایسے طریقے بتاتے ہیں جن سے آپ اس قسم کی دیوار کو خود گھر میں ہی ٹھیک کرسکتے ہیں۔

پہلا طریقہ

* جس دیوار کے پینٹ میں بلبلے بن گئے ہیں اس کا خراب ہونے کا انتظار نہ کریں اور شروع میں ہی بتائے گئے طریقے پر عمل کریں۔
* آن استری لیں اور اسکو میڈیم پر رکھیں۔
* دیوار پر جہاں بلبلے بن گئے ہیں اس کے اوپر ہلکے ہاتھوں سے دبا دبا کر آرام سے پھیریں۔
* اس کے بعد دیوار پر ہاتھ پھیریں تاکہ پینٹ فکس ہوجائے۔
* اس کے بعد دیوار پر ہاتھ پھیریں تاکہ پینٹ فکس ہوجائے۔

دوسرا طریقہ

* دیوار یا چھت پر جہاں جہاں بلبلے ہیں اس کو کسی نوکیلی چیز کی مدد سے رگڑیں اور ریگ مال کی مدد سے صاف کرلیں۔
* پھر اس پر پلاسٹر آف پیرس بناکر لگائیں جو کہ آسانی سے کسی بھی پینٹ کی دکان سے مناسب قیمت میں مل جائے گا۔
* جب یہ خشک ہوجائے تو اس پر خود پینٹ کرلیں۔
* اس سے زیادہ خرچہ نہیں ہوگا، دیوار اور چھت بھی ٹھیک ہوجائے گی

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Deewar Saaf Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Deewar Saaf Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Deewar Saaf Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Deewar Saaf Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg
kandns