دہی والا فیشل ایک بار کیا میں تو اس کا رزلٹ دیکھ کر حیران ہی رہ گئی آپ بھی گھر میں ہی ان
قدرتی اجزا سے فیشل کریں اور پائیں چمکدار چہرہ
دہی سے زبردست سا فیشل کریں اس کے رزلٹ سے آپ کو بھی حیرانی ہوگی۔ تو اب قدرتی اجزاء کا فیشل گھر میں کریں اور کیمیکل کے پراڈکٹس سے جان چھڑائیں۔ دہی سے بے جان چہرے پر رونق آجاتی ہے کیونکہ اس میں کیلشیئم، پوٹاشئیم اور زنک کی خوبیاں ہوتی ہیں جو تمام جلد کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی چہرے کے داغ دھبوں کو ختم کرنے میں مفید ہوتی ہے۔
طریقہ:
٭ کلینزنگ:
سب سے پہلے کلینزنگ کرنے کے لئے آپ دہی اور لیموں کا رس اچھی طرح ملائیں اور اس کو چہرے پر لگا کر کم ازکم آٹھ منٹ تک مساج کریں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
٭ اسکربر:
اس کے لئے آپ دہی اور چاول کا آٹا ایک ایک چمچ ملائیں اچھی طرح اور چہرے پر لگائیں، اس مرحلے میں آپ دس سے پندرہ منٹ مساج کریں کیونکہ جلد کے مساموں کی صفائی اس طرح بے حد آسانی سے ہوگی۔
٭ فیس پیک:
بیسن، دہی، ہلدی، شہد، عرقِ گلاب اور لیموں کا جوس یکجان لے لیں اور اس کو اچھی طرح مکس کرکے پیک بنائیں اور چہرے پر لگا کر بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں بعد میں ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ لیجئیے ہوگیا گھر کی بنی دہی کا لاجواب فیشل۔۔۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Dahi Se Rang Gora Karne ka Tarika in most easiest way. Find Dahi Se Rang Gora Karne ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Dahi Se Rang Gora Karne ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Dahi Se Rang Gora Karne ka Tarika.