20 Jumada Al-Awwal 1448 | Nov 01, 2026
Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Brain Tumor Ki Alamat regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Brain Tumor Ki Alamat enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Brain Tumor Ki Alamat experience. At Health Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
برین ٹیومر یا دماغ کی رسولی کیا ہے؟ اس کی ابتداء میں کیا علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں؟برین ٹیومر یا دماغ کی رسولی جس کا نام سنتے ہی لوگ کانپ اٹھتے ہیں۔ دماغ کی رسولی جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ دماغ کی بیماری ہے۔ اور بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں موت بھی واقع ہوسکتی ہے اور اس کے ساتھ اگرزیادہ پھیل جائے اور موت کا خطرہ نہ بھی ہو تو یادداشت متاثر ہونے کا، فالج کا، ہاتھ پیروں کے کنٹرول میں نہ رہنے کا، سر میں مستقل درد اور اسی طرح کی دوسری تکالیف خاص کر اعصابی نظام کے شدید متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔ یہ ٹیومر بھی کئی قسم کے ہوتے ہیں ، کچھ جان لیوا ہوتے ہیں جس میں انسان کے بچنے کے چانسز بہت کم ہوتے ہیں اور کچھ میں مندرجہ بالا تکالیف ہو سکتی ہیں۔برین ٹیومر کی علامات:برین ٹیومرکی بھی دو اقسام کہلائی جا سکتی ہیں ایک وہ جس میں بچنے کے چانسز نہیں ہوتے اور ایک وہ جس میں انسان بچ تو جاتا ہے لیکن اس میں اس کی بینائی بھی متاثر ہو سکتی ہے ، یادداشت جا سکتی ہے، اعصابی طور پر مفلوج ہو سکتا ہے۔ یہ مختلف مریضوں میں مختلف ہوتی ہیں یہ ان کی قوتِ مدافعت اور ان کی قوتِ ارادی پر بھی منحصر ہے۔ لیکن یہاں ہم برین ٹیومر کی سب میں یکساں علامات کے بارے میں بتائیں گے۔ جس سے پتہ چل سکتا ہے کہ مسئلہ پیچیدگی کی جا رہا ہے۔سر دردہاتھ پیروں میں لڑکھڑاہٹبینائی کی کمیسر درد کے ساتھ متلی اور الٹیاںبولنے میں دشوارییادداشت کی خرابیوزن میں کمی اور کمزوری، تھکاوٹجسم کے ایک حصے کا سن ہوناسماعت کا متاثر ہونابرین ٹیومر کا علاج:برین ٹیومر کے مرض کے علاج کا انحصار مریض کی حالت، عمر، قوتِ برداشت یا اس کی جسمانی کنڈیشن پر ہوتا ہے۔ بعض مریض اس قابل نہیں ہوتے یا ان کی جسمانی حالت ایسی نہیں ہوتی کہ وہ سرجری کی تکلیف برداشت کر سکیں ، یا ان کی عمر زیادہ ہوتی ہے تو سرجری کی صورت میں ان کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے تو ایسے میں ان کو دواؤں کے ذریعے مرض کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اگر دواؤں سے کنٹرول نہ ہو تو پھر ڈاکٹر سرجری کا آپشن اختیار کرتے ہیں لیکن کچھ مریضوں کی کنڈیشن یا مرض اس نہج پر پہنچ چکا ہوتا ہے کہ ان کا سرجری کے بغیر اور کوئی چارہ نہیں ہوتا تو ان کا سرجری کے ذریعے ٹریٹمنٹ کیا جاتا ہے۔ اسی لئے اس مرض کی اگر دی گئی علامات میں سے کچھ علامات ظاہر ہورہی ہیں تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
In Health Tips and Totkay section you can check Brain Tumor Ki Alamat in most easiest way. Find Brain Tumor Ki Alamat in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Brain Tumor Ki Alamat totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Brain Tumor Ki Alamat.
DISCLAIMER: The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.