Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Amrood Se Khansi ka Ilaj regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Amrood Se Khansi ka Ilaj enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Amrood Se Khansi ka Ilaj experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
امرود سے کھانسی کا علاج ۔۔ جان لیں کہ امرود میں ایسا کیا ہے جو خشک اور بلغم والی کھانسی کا بہترین توڑ ہےامرود میں آئرن اور وٹامن سی کی موجودگی اس کو کھانسی ختم کرنے کے لئے مفید بناتی ہے۔ کھانسی چاہے خشک ہو یا بلغم والی دونوں طرح کی کھانسی میں امرود بہت فائدہ دیتا ہے لیکن اس کو استعمال کرنے کا طریقہ الگ الگ ہے۔• خشک کھانسی کے لئے:خشک کھانسی میں گلا اور زبان بھی ہر وقت خشک رہتی ہے اور کھانسی کا پھندا لگ جاتا ہے جس سے اچانک ہی ایسی کھانسی اٹھتی ہے جو ناقابلِ برداشت بن جاتی ہے ایسے میں امرود الکلائن خصوصیات پائے جانے کی وجہ سے مفید ہوتا ہے۔استعمال کا طریقہ:امرود کو اچھی طرح دھو کر اس کو باریک کاٹ لیں اور پھر ان چھوٹے امرود کے کٹے ہوئے ٹکڑوں پر آدھا چمچ شہد اور آدھا چمچ دارچینی پاؤڈر چھڑک کر دن میں کسی بھی وقت کھا لیں یا جب زیادہ کھانسی ہو تو پانی پینے کے بعد کھائیں مگر اس کو کھانے کے آدھے گھنٹے تک پانی نہ پیئیں۔ • بلغم والی کھانسی کے لئے:بلغم والی کھانسی گلے، منہ اور پھیپھڑوں کو تو تکلیف دیتی ہی ہے مگر اس کی وجہ سے ٹانگوں میں بھی درد ہوجاتا ہے کہ بار بار واش بیسن میں بلغم پھینکنے جانا پڑتا ہے۔ چونکہ امرود میں آئرن ہے جو جسم کو طاقت دے گا اور وٹامن سی، پوٹاشیئم کھانسی کو روکنے میں مدد دے گی۔استعمال کا طریقہ:ایک امرود کو دھو کر اچھی طرح خشک کرلیں اور اس کو توے پر رکھ کر اچھی طرح اتنا پکائیں کہ اس کا چھلکا تھوڑا سا جل جائے۔ اب اس کی پھانکیں کاٹیں اور ان پر کالی مرچ پاؤڈر، کالا نمک ڈال کر رات کو سونے سے قبل کھائیں مگر پانی نہ پیئیں۔ یہ دونوں طریقے کھانسی کو بھگانے میں بہت مفید ہیں لہٰذا آپ بھی ان کو استعمال کریں اور ٹھنڈے موسم میں کھانسی سمیت نزلے و زکام سے بھی خود کو محفوظ رکھیں۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Amrood Se Khansi ka Ilaj in most easiest way. Find Amrood Se Khansi ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Amrood Se Khansi ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Amrood Se Khansi ka Ilaj.