Aloo Ke Juice Ke Fayde

Find effective Gharelo Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Aloo Ke Juice Ke Fayde. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Aloo Ke Juice Ke Fayde. Dive into a rich repository of Gharelo Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Gharelo Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Aloo Ke Juice Ke Fayde. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Aloo Ke Juice Ke Fayde
Posted By: Shabbir 2533 Views 0 Comments Jun 18, 2021


ایک آلو لیں اور اس کا رس نکال کر ایسے استعمال کریں، تین مسائل کے حل میں مددگار ایک بہترین نسخہ

آلو جو ہر گھر میں استعمال کیا جاتا ہے آپ اس کی مدد سے اپنی اسکن، بالوں، آنکھوں کے مسائل کو حل بھی کرسکتی ہیں۔ آئیں آج ہم آپ کو بھی ایسی ہی چند ٹپس بتاتے ہیں جو آپ کے ان مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

آنکھوں کے گرد حلقے

یہ مسئلہ اکثر لوگوں میں پایا جاتا ہے اور اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسا کہ نیند پوری نہ ہونا، ڈپریشن،موبائل فون کا زیادہ استعمال کرنا یا پھر عمر بڑھنے کے اثرات کی وجہ سے بھی یہ ہوجاتے ہیں۔ ان کو آپ آلو کی مدد سے کم کرسکتی ہیں۔
* آلو لیں اور اس کے دو گول سلائس کاٹ لیں۔
* اس کو اب دس منٹ کے لیے فریچ میں رکھ لیں۔
* پھر نکال کر اس کو تقریباً 5 منٹ کے لیے اپنی آنکھوں کے اوپر رکھیں۔
* پھر سادے پانی سے منہ دھولیں۔
* اس طریقہ کار کو دن میں ایک بار جب تک کریں جب تک آپ کو من پسند نتائج نہ مل جائیں۔

بالوں کو گرنے سے روکنا

آج کل بال گرنا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ اس مسئلے کو کم کرنے کے لیے آپ آلو کا استعمال بتائے گئے طریقے سے کریں۔
* ایک آلو لیں اور اس کو کدوکش کر کے اس کا رس نکال لیں۔
* اس میں آلو کے رس کی مقدار جتنا ہی ایلوویرا جیل شامل کریں۔
* اب اس کو بالوں کی جڑوں میں تیل کی طرح لگائیں۔
* ایک سے دو گھنٹے لگا رہنے دیں پھر شیمپو سے سر دھولیں۔
* اس ٹپ کو ہفتے میں دو بار استعمال کریں اور اس مکسچر کو تازہ بنانا ہے۔
ایکنی کو کنٹرول کریں
* آلو کا رس اپنے ایکنی پر لگائیں۔
* پھر تھوڑی دیر بعد سادے پانی سے منہ دھولیں۔
* بعد میں کوئی بھی موسچرائزر لوشن لگالیں۔
* کچھ ہی دن میں واضح فرق نظر آئے گا

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Aloo Ke Juice Ke Fayde in most easiest way. Find Aloo Ke Juice Ke Fayde in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Aloo Ke Juice Ke Fayde totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Aloo Ke Juice Ke Fayde.

Reviews & Comments
jpg