ٹماٹو پاستہ
اجزاء:
•چکن (بونلیس )_____ 300گرام
•مکرونی_____ 250گرام
•ادرک لہسن کا پیسٹ_____ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
•ٹماٹر پیسٹ_____ 3 کھانے کے چمچ
•کھانے کا تیل_____ 2 کھانے کے چمچ
•زیتو ن کا تیل_____ 2 کھانے کے چمچ
•سفید مرچ پسی ہوئی_____ 1 چائے کا چمچ
•پانی_____ حسبِ ضرورت
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•اوریگانو_____ آدھ چائے کا چمچ
•بیزل_____ آدھ چائے کا چمچ
•تھائم_____ آدھ چائے کا چمچ
•پارسلے چوپ کیا ہوا_____ 1 کھا نے کا چمچ
•پیاز_____ آدھی
•ٹماٹر_____ 4 عدد
•سبز شملہ مرچ_____ 1
ترکیب:
ایک برتن میں پانی لیں اوراس میں کھانے کا تیل ،نمک اور مکرونی ڈال کر اُبال لیں اورپھرٹھنڈا کر لیں۔
اب ایک پین میں زیتون کا تیل لیں اور اس میں سفید پیاز ڈ ال کر ہلکا سا بھون لیں اور ادرک لہسن کا پیسٹ ، ٹماٹر پیسٹ اور چکن ڈال کر پانچ سے سا ت منٹ تک پکائیں ۔
اب ا س میں ٹماٹر ،نمک،سفید مرچ ،اوریگانو ،بیزل ،تھائم ،کالا زیتون سبز شملہ مرچ ،ٹماٹر ،اُبلی ہوئی مکرونی ،پارسلے ڈا ل کر پکا لیں ۔
آپکی مزیدار چکن ٹماٹو پاستہ تیار ہے ۔
Posted By: Bilquis, Islamabad
Add Your Recipe