Spicy Noodles Recipe in Urdu

Find delicious Spicy Noodles recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Spicy Noodles recipe is one of the common and most searched dishes in the Chinese Food recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Spicy Noodles recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Spicy Noodles
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

877 Views 0 Comments

سپائسی نوڈلز
اجزاء:
پاکستان اور انڈیا میں سب سے زیادہ تیکھے اور سپائسی کھانے کھائے جاتے ہیں۔ ان دونوں ممالک میں ہری مرچوں کا استعمال بھی زیادہ ہوتا ہے اور لال مرچوں کا بھی ۔ ہم لوگ اکثر میگی یا نوڈلز پھیکے کھانے سے کتراتے ہیں اور ان میں اپنی مرضی کے مطابق مرچوں اور تیز مصالحوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ کھانے میں دیسی ذائقہ بھی آئے۔

لیکن کوریا کی سپائسی نوڈلز پوری دنیا میں صرف اسی وجہ سے مشہور ہیں کہ یہ بہت زیادہ سپائسی ہوتی ہیں جنہیں بچوں کو کھلانے سے خاص طور پر منع کیا جاتا ہے۔ کیونکہا ن کا سپائسی ریڈ ساس بچوں کے حلق میں خراش پیدا کرسکتا ہے۔

بازار میں کورین نوڈلز کالے اور لال رنگ کے پیکٹ میں بآسانی دستیاب ہوتے ہیں۔ چلیں آج بتاتے ہیں آپکو کوریا میں کیسے ان نوڈلز کو پکایا جاتا ہے۔

اجزاء:
٭ ایک انڈہ،
٭ ایک چمچ کارن فلاور،
٭ ایک چمچ لیموں کا رس،
٭ آدھا پاؤ چکن ( باریک ریشے دار)
٭ ایک چمچ پانی،
٭ 2 کپ اُبلا ہوا پانی،
٭ 2 چمچ چیز۔
ترکیب:
٭ سب سے پہلے پانی کو ابالیں،ا س میں لیموں کا رس ڈال کر نوڈلز کو ابالیں۔
٭ اس کے پیکٹ میں 2 مصالحے کے چھوٹے پیکٹس موجود ہوتے ہیں جن کو ایک پیالے میں نکالیں اور اس میں کارن فلاور، چکن، پانی، چیز اور انڈہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ اب نوڈلز کو ابال کر الگ کرلیں۔
٭ ایک پتیلی میں 2 چمچ آئل ڈال کر نوڈلز ڈالیں اور چمچ سے چلائیں پھر مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 2 سے 3 منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔
٭ لیجیے بن کر تیار ہے کورین سپیشل سپائسی نوڈلز جو کھانے میں بھی ہاٹ اینڈ سپائسی اور ذائقہ بھی لاجواب ۔۔

آٌپ کو یہ ریسیپی کیسی لگی؟ ہمیں کے فوڈز کے کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Spicy Noodles Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chinese Food. Spicy Noodles is very famous in desi people. At KFoods you can find Spicy Noodles and all the urdu recipes in a very easiest way.

Spicy Noodles

Spicy Noodles in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chinese Food.

Reviews & Comments