Sindhi Khatta Beh (Lotus Root) Recipe in Urdu

Find delicious Sindhi Khatta Beh (Lotus Root) recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Sindhi Khatta Beh (Lotus Root) recipe is one of the common and most searched dishes in the Special Pakistani Dishes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Sindhi Khatta Beh (Lotus Root) recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Sindhi Khatta Beh (Lotus Root)
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

53 Views 0 Comments

سندھی کھٹا بھیہ (کنول ککڑی)
اجزاء:
کنول ککڑی (بھیہ) — 500 گرام
پیاز — 2 درمیانی، پیسی ہوئی
ٹماٹر — 2 سے 3 درمیانے، پیسے ہوئے
دہی — 1 کپ
املی کا گاڑھا رس — 2 سے 3 کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ — 1 کھانے کا چمچ
کُٹی ہری مرچ — ڈیڑھ کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر — 1 چائے کا چمچ
بھنا کُٹا زیرہ — آدھا کھانے کا چمچ
بھنا کُٹا دھنیا — آدھا کھانے کا چمچ
ہلدی — آدھا چائے کا چمچ
اچار گوشت مصالحہ — 1 سے 2 کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ — آدھا چائے کا چمچ
نمک — حسبِ ذائقہ
تیل — آدھا کپ
ہرا دھنیا اور ہری مرچ — حسبِ ضرورت
ترکیب:
1. کنول ککڑی کو 8 سے 10 منٹ پانی میں بھگو کر اچھی طرح دھوئیں۔ کنارے کاٹ کر چھلکا اتاریں اور ترچھے قتلے بنا لیں۔

2. ایک دیگچی میں ککڑی، پانی اور تھوڑا نمک ڈال کر 20 سے 30 منٹ تک ابالیں، یہاں تک کہ نرم ہو جائے۔ پھر پانی نکال کر الگ رکھ دیں۔

3. کڑاہی میں تیل گرم کرکے ادرک لہسن پیسٹ اور کُٹی ہری مرچ بھونیں۔ پیاز کا پیسٹ ڈال کر 3 سے 4 منٹ پکائیں، پھر ٹماٹر شامل کرکے مزید بھونیں۔

4. لال مرچ، زیرہ، دھنیا، ہلدی اور اچار گوشت مصالحہ ڈال کر مکس کریں۔ نمک شامل کرکے مصالحہ اچھی طرح بھونیں، یہاں تک کہ تیل الگ ہونے لگے۔

5. اب ابلی ہوئی کنول ککڑی ڈال کر مصالحے میں اچھی طرح ملائیں۔ پھینٹا ہوا دہی شامل کرکے 2 سے 3 منٹ پکائیں۔

6. املی کا رس ڈال کر مکس کریں۔ آخر میں گرم مصالحہ، ہرا دھنیا اور ہری مرچ شامل کرکے چند منٹ دم دیں۔

7۔ مزیدار سندھی کھٹا بھی تیار ہے۔ اسے گرم گرم چپاتی یا روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

ٹپ: املی کا رس تھوڑا تھوڑا ڈالیں اور آخر میں ذائقہ چکھ کر کھٹاس اپنی پسند کے مطابق رکھیں۔
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Sindhi Khatta Beh (Lotus Root) Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Sindhi Khatta Beh (Lotus Root) is very famous in desi people. At KFoods you can find Sindhi Khatta Beh (Lotus Root) and all the urdu recipes in a very easiest way.

Sindhi Khatta Beh (Lotus Root)

Sindhi Khatta Beh (Lotus Root) in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

مزید پاکستانی کھانے ریسیپیز
Get Alerts