سموسہ پٹی
اجزاء:
سموسے افطاری میں نہ بنے تو مزہ ہی نہیں آتا لیکن روز روز بنانے کے لئے سموسہ پٹی گھر میں ہونا ضروری ہے تو اب اس کو گھر میں بنائیں اور پورا ماہ محفوظ کرلیں تاکہ ہوجائے کام آپ کا فٹ سے۔۔۔
ترکیب:
ایک کپ میدہ اور ایک کپ آٹے کو اچھی طرح گوندھ لیں
اس میں دو چمچ نمک، پسا ہوا ایک چمچ زیرہ، ایک کپ پانی اور اتنا ہی آئل ڈال کر گوندھ لیں
چھوٹے پیڑے بنا کر باریک روٹی بیلیں اور چھری کی مدد سے کاٹ کر ایک چوکور نما پیڑا کاٹ کر رکھ لیں
ایک پلاسٹک پر تھوڑا سا گھی لگائیں اور اس پر یہ بیلے ہوئے پیڑے رکھ دیں۔
لیجئے سموسہ پٹی تیار ہے ۔ اب جب چاہیں قیمہ یا آلو کا مصالحہ ڈال کر سموسے تیار کرلیں۔
ٹپ
ایک پلاسٹک میں چار سے پانچ پیڑے ہی بیل کر رکھیں ورنہ زیادہ آپس میں چپک جائیں گے۔
Posted By: Humaira, Karachi
Add Your Recipe