Straw Fry Beef with Beef Fried Rice Recipe in Urdu

Straw Fry Beef with Beef Fried Rice

اسٹرفرائی بیف ود بیف فرائیڈ رائس

اجزاء:
اسٹرفرائی بیف کے اجزاء
گائے کے پسندے-------------- آدھا کلو
ادرک-------------- دو انچ کا ٹکڑا
یخنی یا پانی------- ایک پیالی
نمک------------------ حسب ذائقہ
سفید مرچ ------------پسی ہوئی اادھا چائے کا چمچ
کالی مرچ----------------- پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
سرکہ--------------- دو کھانے کے چمچ
سویا سوس------------ دو کھانے کے چمچم
چینی--------------- ایک کھانے کا چمچ
بیکنگ پاﺅڈر------------------ ایک چائے کا چمچہ
بیکنگ پاﺅڈر---------------- ایک چائے کا چمچ
کارن فلار----------------- ایک کھانے کا چمچ
انڈے---------------- دو عدد
تل کا تیل------------- دو کھانے کے چمچ
ہری پیاز---------- کٹی ہوئی ایک عدد
کوکنگ آئل------------------- آدھی پیالی
اسٹرا فرائی بیف بنانے کے لئے:
انڈر کٹ بیف کے پسندے لے لیں تاکہ گلنے میں آسانی ہو اور ان کے ایک سائز کے چھوٹے ٹکڑے کات لیں پیالے میں ایک کھانے کا چمچ ڈالڈ کوکنگ آئل چینی، بیکنگ پاﺅڈر، انڈے اور کارن فلار ڈال کر اچھی طرح ملا لین۔
پسندوں کو اس مکسچر سے میرینیٹ کرکے دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ تک گرم کریں اور پسندوں کو گولڈن فرائی کرکے نکال لیں۔
اسی کڑاہی میں ادرک کو باریک کاٹ کر ایک سے دو منٹ تک ہلکا سا فرائی کرین اور یخنی ، نمک، سفید مرچ، کالی مرچ ، سرکہ اور سویا ساس شامل کردین۔
فرائی کئے ہوئے پسندے ڈال کر حسب ِ پسند گاڑھا ہونے تک پکائیں۔

بیف فرائیڈ رائس بنانے کے لئے:
200گرام انڈر کٹ بیف کو نمک، ای چائے کا چمچ ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ کالی مرچ پسی ہوئی دو کھانے کے چمچ سرکہ اور دو کھانے کے چمچ سویا ساس لگا کر دس سے پندرہ منٹ رکھیں پھر ہلکی آنچ پر پکا کر گلائیں۔ اس کو موٹے ریشوں میں توڑ کر رکھ لیں۔ دو سے تین کھانے کے چمچ ڈالڈکوکنگ آئل کو کڑاہی میں گرم کرکے اس میں گوشت کی بوٹیاں ، دو پھینٹیں ہوئے انڈے ، دو عدد باریک کٹی ہوئی ہری پیاز ڈال کر فرائی کریں اور اس میں دو پیالی ابلے ہوئے چاول ڈال کر اچھی طرح ملالیں اتارتے ہوئے چٹکی بھر چینی اور آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی سفید مرچ چھڑک دیں۔
اسٹرفرائی بیف کو ڈش میں نکال کرتِل کا تیل اور ہری پیاز ڈال دیں بیف فرائیڈ رائس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

Posted By: saniya,

Find out the Straw Fry Beef with Beef Fried Rice Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Straw Fry Beef with Beef Fried Rice is very famous in desi people. At KFoods you can find Straw Fry Beef with Beef Fried Rice and all the urdu recipes in a very easiest way.

Straw Fry Beef with Beef Fried Rice

Straw Fry Beef with Beef Fried Rice in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

مزید بیف اور مٹن ریسیپیز

Tags

    Straw Fry Beef with Beef Fried RiceStraw Fry Beaf with Beef Fried Rice

Reviews & Comments (1)

Once I visited to Multan city, my cousin cooked Straw Fry Beef with Beef Fried Rice recipe and we all enjoyed a lot. We then visited shrines at Ghanta ghar area. My cousin has great expertise about cooking beef & mutton recipes. Now when I would get holidays, I would visit her again and learn all recipes.

Mar 05, 2017 Afakhim Sukkur

Leave Comment