Rajma Chawal Recipe in Urdu

Find delicious Rajma Chawal recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Rajma Chawal recipe is one of the common and most searched dishes in the Indian Foods recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Rajma Chawal recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Rajma Chawal
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

866 Views 0 Comments

راجما چاول
اجزاء:
اجزاء:
راجما (سرخ لوبیا): 1 کپ
ثابت گرم مصالحہ: الائچی، دارچینی، تیز پتا
پیاز: 1 بڑی، باریک کٹی ہوئی
ٹماٹر: 2 درمیانے، کٹے ہوئے
ادرک: 1 چمچ، کدوکش کیا ہوا
لہسن: 4-5 جوئے، کٹے ہوئے
ہری مرچ: 1-2، باریک کٹی ہوئی
دھنیا پاؤڈر: 1 چمچ
زیرہ پاؤڈر: 1 چمچ
لال مرچ پاؤڈر: 1 چمچ یا ذائقہ کے مطابق
سونف پاؤڈر: ½ چمچ
نمک: حسب ذائقہ
ہلدی پاؤڈر: ½ چمچ
تیل: 2-3 چمچ
ہرا دھنیا: سجاوٹ کے لیے
ترکیب:
راجما بنانے کا طریقہ:

راجما بھگونے: راجما کو رات بھر پانی میں بھگو دیں، پھر صبح انہیں اچھی طرح دھو لیں۔

راجما پکانا: ایک دیگچی میں 4 کپ پانی ڈال کر بھگوئے ہوئے راجما کو ڈالیں۔ ایک ابال آنے پر اس میں ثابت گرم مصالحہ شامل کریں اور درمیانی آنچ پر 15-20 منٹ پکائیں یا جب تک راجما نرم نہ ہو جائیں۔ پھر راجما کو چھان کر اسکا پانی الگ رکھ دیں۔

مصالحے تیار کرنا:
ایک پین میں تیل گرم کریں، پھر اس میں زیرہ ڈالیں۔ جب زیرہ چٹخنے لگے تو کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور سنہری ہونے تک بھونیں۔

اب ادرک، لہسن اور ہری مرچ ڈالیں اور مزید 1-2 منٹ پکائیں۔

پھر کٹے ہوئے ٹماٹر، نمک، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر اور پسی ہوئی سونف ڈالیں۔ تمام اجزاء کو اچھی طرح ملائیں اور ٹماٹر کے نرم ہونے تک پکائیں۔

راجما شامل کرنا: جب ٹماٹر نرم ہو جائیں، تو ابلے ہوئے راجما کو اس میں شامل کریں۔ اچھی طرح ملائیں، جب بھون جائے تو اس میں راجما کا بچا ہوا پانی شامل کر کے گریوی بنا لیں۔

پکانا: اسے درمیانی آنچ پر 10-15 منٹ تک پکنے دیں تاکہ تمام ذائقے آپس میں مل جائے اور تیل اوپر آجائے۔

سجاوٹ: ہرا دھنیا ڈالیں اور گرما گرم چاول کے ساتھ پیش کریں۔
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Rajma Chawal Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Indian Foods. Rajma Chawal is very famous in desi people. At KFoods you can find Rajma Chawal and all the urdu recipes in a very easiest way.

Rajma Chawal

Rajma Chawal in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Indian Foods.

مزید انڈین کھانے ریسیپیز
Reviews & Comments