Paratha Recipe in Urdu

Paratha

پراٹھا

اجزاء:
اکثر اوقات خواتین سحری میں وقت پر نہیں اُٹھ پاتیں یا پھر اُٹھ جائیں تو تھکاوٹ کی وجہ سے ہمت نہیں ہوتی کہ ایک ایک کے لئے پراٹھے وغیرہ بنائیں۔
لیکن اب یہ مشکل مشکل نہیں رہی کیونکہ ہم لائے ہیں آپ کے لئے ایک ایسی ٹِپ جس کے زریعے آپ بنا سکیں گی منٹوں میں ڈھیروں پراٹھے جھٹ پٹ وہ بھی بنا آٹا گوندھے۔
بنا آٹا گوندھے پراٹھا بنانے کی آسان ٹِپ:
ایک باؤل میں ایک عدد انڈا لیں۔
اب اس میں ایک کھانے کا چمچ چینی ڈالیں۔
آدھا چائے کا چمچ نمک شامل کریں۔
اب اس میں آدھا کپ دودھ شامل کریں۔
اس آمیزے کو اتنا مکس کریں کہ کریم جیسا ہو جائے۔
پھر اس میں دھنیا ڈالیں 2 سے 3 چمچ۔
ساتھ ہی اس میں ہری پیاز بھی شامل کریں تاکہ یہ ہرا بھرا نظر آئے۔
اب اس میں ایک کپ میدہ یا آٹا شامل کریں۔
آخر میں اس میں ایک چمچ گھی یا تیل یا پھر مکھن شامل کریں۔
اب ایک پین میں تیل لگا کر اس میں یہ آمیزہ اتنا ڈالیں جتنا بڑا پراٹھا بنانا چاہیں، اب اسے گولڈن فرائی کر لیں۔
لیں تو بِنا آٹا گوندھے مزیدار پراٹھے بننے کو تیار ہیں۔
یاد رہے کہ آپ یہ آمیزہ رات سے بنا کر بھی رکھ سکتے ہیں تاکہ سحری میں استعمال کر سکیں۔

Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Paratha Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Roti, Nan & Bread. Paratha is very famous in desi people. At KFoods you can find Paratha and all the urdu recipes in a very easiest way.

Paratha

Paratha in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Roti, Nan & Bread.

مزید نان اور چپاتی ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment