پہلے بڑے پیالے میں 2عدد انڈے پھینٹیں اور ان میں 2/1چائے کا چمچہ زردے کا رنگ شامل کردیں۔اب آہستہ آ ہستہ 2/1-1پیالی میدہ،2/1پیالی سوجی اور 2/1-1پیالی چینی ڈالتے جائیں۔
پھر تھوڑا تھوڑا کرکے اس میں اتنا دودھ ڈالیں کہ گاڑھا آمیزہ بن جائے اب اسے ڈھک کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
اس کے بعد ایک فرائنگ پین میں گھی ڈال کر درمیانی آنچ پر 2سے3منٹ گرم کریں۔شیلو فرائی کرنے سے پہلے آمیزے کو دوبارہ پھینٹ کر دیکھ لیںکہ وہ پکوڑوں کے آمیزے سے پتلا ہو۔ورنہ تھوڑا سا دودھ مزید ڈال دیں۔
اس کے بعد آدھی پیا لی ا ٓمیزہ لے کر ہاتھ کو گھماتے ہوئے گرم گھی میں ڈالیں۔جب وہ ایک طرف سے سک جائے تو اسے احتیاط سے پلٹ کر دوسری طرف سے گولڈن کرکے نکالیں اور گرم گرم مال پورے کو سرو کریں