دیسی چھولوں کو رات بھر کے لیے بیکنگ سوڈا کے ساتھ بھگو دیں۔
اگلی صبح انھیں اچھی طرح دھوکر پانی میں لہسن کے ساتھ اُبال لیں پھر آلو بھی ابال لیں یہاں تک کہ وہ آدھے گل جائیں۔
اب بڑے بریڈ سلائس کو پانی میں بھگوکر بلینڈ کریں اور اُبلے چنے میں شامل کر دیں۔
پھر اس میں املی کا گودا، چاٹ مصالحہ، نمک اور کُٹی لال مرچ ڈال کر پکائیں، یہاں تک کہ گریوی گاڑھی ہو جائے۔
آخر میں ہرا دھنیا, پاپڑی, پیاز چھڑک کر سرو کریں۔